unfoldingWord 50 - ۔ جناب یسوع المسیح کی واپسی ہوتی ہے

unfoldingWord 50 - ۔ جناب یسوع المسیح کی واپسی ہوتی ہے

概要: Matthew 13:24-42; 22:13; 24:14; 28:18; John 4:35; 15:20; 16:33; 1 Thessalonians 4:13-5:11; James 1:12; Revelation 2:10; 20:10; 21-22

文本編號: 1250

語言: Urdu

聽眾: General

類型/流派: Bible Stories & Teac

目的: Evangelism; Teaching

聖經摘錄: Paraphrase

狀態: Approved

腳本是翻譯和錄製成其他語言的基本指南,它們需要根據實際需要而進行調整以適合不同的文化和語言。某些使用術語和概念可能需要有更多的解釋,甚至要完全更換或省略。

文本文字

تقریباً 2000 سال سے تمام دنیا میں زیادہ سے زیادہ لوگ جناب یسوع المسیح کی خوشخبری سُنتے آ رہے ہیں۔ کلیسیا بڑھتی جا رہی ہے۔ جناب یسوع المسیح نے دنیا کے آخر میں واپس آنے کا وعدہ کیا تھا۔ اگرچہ وہ ابھی تک واپس نہیں آئے ہيں مگر پھر بھی وہ اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

اِس اثناء میں جب کہ ہم جناب یسوع المسیح کی واپسی کا انتظار کرتے ہیں تو خدا یہ چاہتا ہے کہ ہم اِیسی زندگی گزاريں جو کہ مقدس ہو اور اُس کے احترام کے لئے ہو۔ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ ہم اُس کی بادشاہی کے بارے میں دوسروں کو بتایں۔ جب جناب یسوع المسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے یوں کہا “میرے شاگرد ساری دنیا میں ہر جگہ لوگوں میں خدا کی بادشاہی کی خوشخبری کی تبلیغ کریں گے، اورپھر آخرت آئے گی۔”

لوگوں کے بہت سے گروہوں نے ابھی بھی جناب یسوع المسیح کے بارے میں نہیں سُنا۔ اُن کے جنت کو لوٹ جانے سے پہلے، جناب یسوع المسیح نے اپنے ماننے والوں سے کہا کہ وہ اُس کی خوشخبری کی منادی اُن لوگوں میں کریں جنہوں نے کبھی نہیں سُنا۔ اُس نے کہا کہ “جاؤ اور تمام لوگوں کے گروہوں کو شاگرد بناو! اور فصل کٹا‏ئی کے لئے تیار ہے!”

جناب یسوع المسیح نے یہ بھی کہا، “ایک نوکر اپنے مالک سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا۔ اِس دنیا کے حکام نے جیسے مجھ سے نفرت کی ہے بالکل اسی طرح وہ میری وجہ سے تم پر تشدد کریں گے اور تم کو قتل کریں گے۔ اگرچہ اِس دنیا میں تم مصیبتیں اٹھا‎ؤ گے، حوصلہ رکھو کیونکہ میَں نے شیطان کو شکست دی ہےجو اِس دنیا پر راج کرتا ہے۔ آخر تک میرے ساتھ وفاداری نبھاؤ، تو خداتمہیں بچائے گا۔

جناب یسوع المسیح نے اپنے شاگردو‎ں کو دنیا کی آخرت اور لوگوں کا حشر سمجھانے کیلیے ایک کہانی سنائی۔ اس نے کہا کہ “ایک شخص نے اپنے کھیت میں اچھا بیج بویا، جب وہ سو رہا تھا، تو اُس کا دشمن آیا اور گیہوں کے ساتھ ساتھ خود رو بوٹیوں کے بیج لگا کر چلا گیا۔

جب پودے اُگے تو نوکروں نے اپنے مالک سے کہا،“اِے مالک، آپ نے تو اِس زمین میں اچھا بیج بویا تھا۔ تو یہ خود رو بوٹیاں کیونکر نکل آ‏ئیں؟” اُن کے مالک نے جواب دیا، “یہ ضرور کسی دشمن نے لگائی ہیں۔”

نوکروں نے مالک سے پوچھا، “کیا ہم خود روبوٹیاں اُکھاڑ دیں؟” مالک نے کہا، “نہیں۔ اگر تم اِیسا کرو گے تو، تم کچھ گندم بھی اُکھاڑ ڈالو گے۔ فصل کی کٹائی تک انتظار کرو اور پھر خود روبوٹیاں جمع کر کے جلانے کے لیے ڈھیر لگا دینا، لیکن میری گندم کو میرے گودام میں لے آنا۔

شاگردوں کو کہانی کا مطلب سمجھ میں نہ آیا، تو اُنہوں نے جناب یسوع المسیح سے اُنہیں سمجھانے کو کہا۔ جناب یسوع المسیح نے کہا، “وہ آدمی جو اچھا بیج لگاتا ہے، وہ مسیح کی نمائندگی کرتا ہے۔ کھیت دنیا کی نمائندگی کرتا ہے۔ اچھا بیج خدا کی بادشاہی کے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔”

خود روبوٹیاں اُن لوگوں کی نمائندگی کرتی ہیں جن کا تعلق شیطان (ابلیس) سے ہے۔ وہ دشمن جِس نے یہ خود رو بوٹیاں لگائی شیطان کی نمائندگی کرتا ہے۔ فصل کی کٹائی دنیا کی آخرت کی نمائندگی کرتی ہے، اور کٹائی کرنے والے خداکے فرشتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

جب دنیا کی آخرت ہو گی، تو فرشتے اُن تمام لوگوں کو جو شیطان سے تعلق رکھتے ہیں، جمع کر کے اُس غضبناک آگ میں جھونک دیں گے، جہاں وہ انتہائی مصیبت میں روتے چلاتے اور دانت پیستے رہیں گے۔ تب راستباز لوگ اپنے خدا باپ کی بادشاہی میں سورج کی طرح چمکیں گے۔

جناب یسوع المسیح نے یہ بھی کہا کہ وہ دنیا کی آخرت ہونے سے پہلے زمین پر واپس لوٹ آ‏‏ئیں گے۔ وہ اُسی طرح واپس آئیں گے جِس طرح گئے ہیں، یعنی ایک مجسم (مادی) جسم کے ساتھ، اوروہ بادلوں پر سوار ہو کر آئیں گے۔ جب جناب یسوع المسیح کی واپسی ہو گی تو ہر مسیحی جو مر گیا ہے، مردوں میں سے جی اٹھے گا اور آسمان پر اُنکے ساتھ ملاپ کرے گا۔

پھر وہ مسیحی لوگ جو کہ تب بھی زندہ ہونگے، آسمان پر اُٹھائے جائیں گے اور دوسرے مسیحی لوگ وہ جو مردوں میں سے جی اٹھے، اُنکے ساتھ مل جائیں گے۔ وہ سب وہاں جناب یسوع المسیح کے ساتھ ہونگے۔ پھر اُسکے بعد جناب یسوع المسیح اپنے لوگوں کیساتھ کامل امن و امان میں ہمیشہ کیلیے رہیں گے۔

جناب یسوع المسیح نے ہر اُس شخص کو جو اُن پر ایمان لا ئے ایک تاج دینے کا وعدہ کیا۔ وہ سب لوگ خداکیساتھ کامل امن و امان میں رہیں گے اور راج کریں گے۔

لیکن خداہر اُس شخص کی عدالت کرے گا جو جناب یسوع المسیح پر ایمان نہیں رکھتا۔ وہ اُنہیں جہنم میں ڈال دے گا جہاں وہ انتہائی مصیبت میں روتے چلاتے اور دانت پیستے رہیں گے۔ وہ آگ جو کبھی نہ بجھے اُن کو لگاتار جلائے گی، اور کیڑے اُنہیں کھانا کبھی نہ بند کریں گے۔

جب جناب یسوع المسیح واپس آئیں گے تو وہ شیطان اور اُسکی بادشاہی کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔ وہ شیطان کو جہنم میں دھکیل دیں گے جہاں وہ ہمیشہ کیلیے جلے گا، ہمراہ ہر اِک کے جس نے بجائے خداکی پیروی کے شیطان کا پیچھا کرنے کو چُنا۔

چونکہ حضرت آدم اور بی بی حوّا نے خداکی حکم عدولی کی اور گناہ کو دنیا میں لے آئے، خدانے اُس پر لعنت بھجی اور اُسے تباہ کرنے کا تہیہ کر لیا۔ لیکن ایک دن خداایک نئی جنت اور ایک نئی زمین بنائے گا جو کہ بے عیب ہو گی۔

_جناب یسوع المسیح اور اُنکے لوگ اس نئی زمین پر رہیں گے، اور وہ ہر اِک چیز پر جو وجود رکھتی ہے،ہمیشہ کےلئے راج کریں گے۔ وہ ہر ایک آنسو پونچھ دیں گے اور دکھ و تکلیف، غم، رونا، برائی، درد یا موت باقی نہ رہے گی۔ جناب یسوع المسیح اپنی سلطنت پر امن اور انصاف کے ساتھ حکومت کریں گے، اور وہ ہمیشہ اپنے لوگوں کے ساتھ رہیں گے۔_

相關信息

生命之道 - 環球錄音網擁有用數以千計的語言去錄製的福音信息,內容包括一些有關救恩和基督徒樣式的聖經信息。

免費下載 - 免費下載傳教及發展教會組織所用的錄音、圖片、文本和其他相關資料。內容包括聖經故事與傳教課程,并已被翻譯成上千種語言。

環球錄音網音頻圖書館 - 提供mp3,CD和磁帶形式的傳播福音和基本的宣教材料,適宜人們的需要和文化。錄音材料的形式多樣,包括簡單的聖經故事,福音信息,經文朗誦和歌曲。

Choosing the audio or video format to download - What audio and video file formats are available from GRN, and which one is best to use?

Copyright and Licensing - GRN shares it's audio, video and written scripts under Creative Commons