unfoldingWord 22 - ۔ یوحنا (بپتسمہ دینے والے) کی پیدائش
概要: Luke 1
文本編號: 1222
語言: Urdu
聽眾: General
目的: Evangelism; Teaching
Features: Bible Stories; Paraphrase Scripture
狀態: Approved
腳本是翻譯和錄製成其他語言的基本指南,它們需要根據實際需要而進行調整以適合不同的文化和語言。某些使用術語和概念可能需要有更多的解釋,甚至要完全更換或省略。
文本文字
ماضی میں، خدا نےاپنے لوگوں سےاپنے فرشتوں اور نبیوں کے وسیلہ سے کلام کیا۔ لیکن پھر چار سو سال گزر گئے کہ اُس نے اُن سے کلام نہیں کیا۔ اچانک ایک فرشتہ زکریاہ نامی ایک بوڑھے کاہن کے پاس خدا کا پیغام لے کر آیا ۔ زکریاہ اور اُس کی بیوی، الیشبع خدا ترس لوگ تھے، لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی۔
فرشتے نے زکریاہ سے کہا، “تمہاری بیوی کے ایک بیٹا ہوگا۔ اور تم اُس کا نام یوحنا رکھنا ۔ وہ روح القدس سے معمور ہوگا اور لوگوں کو موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کے لئے تیار کرے گا!” زکریاہ نے جواب دیا، “میری بیوی اور میَں اِتنے بوڑھے ہیں کہ بچے پیدا نہیں کر سکتے! مجھے کیسے پتا چلے گا کہ ایسا ہوگا؟”
فرشتے نے زکریاہ کو جواب دیا، “میَں خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں کہ تم تک یہ خوشخبری پہنچاؤں۔ کیونکہ تم نے میرا یقین نہیں کیا، تم بچے کے پیدا ہونے تک بولنے کے قابل نہیں رہو گے۔” فوراً ہی اُس کی زبان بند ہو گئی۔ پھر فرشتہ زکریاہ کے پاس سے چلا گیا۔ اِس کے بعدجب زکریاہ گھر واپس لوٹا تو اُس کی بیوی حاملہ ہوگئی۔
جب الیشبع کو چھٹا مہینہ تھا، تو وہی فرشتہ الیشبع کی رشتہ دار، جس کا نام مریم تھا پر اچانک ظاہر ہوا۔ وہ کنواری تھی اور اُس کی منگنی یوسف نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی۔ فرشتے نے کہا، " تُو حاملہ ہوگی اور ایک بیٹا جنے گی۔ تُو اُس کا نام یسوع رکھنا ۔ وہ خدائے عظیم کا بیٹا ہوگا اور ابد تک بادشاہی کرے گا۔"
بی بی مریم نے جواب دیا، ”یہ کیسے ہوسکتا ہے جبکہ میَں کنواری ہوں؟" فرشتے نے وضاحت کی، “روح القدس تم پر نازل ہوگا اور خدا کی قدرت تم پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لئے بچہ، خدا کا بیٹا اور پاک ہوگا۔” بی بی مریم نے یقین کیا اور جو کچھ فرشتے نے کہا اُسے قبول کیا۔
بی بی مریم کے فرشتے سے ہمکلام ہونےکے بعد جلد ہی وہ الیشبع سے ملاقات کرنے کےلیے گئی ۔ جیسے ہی الیشبع نے بی بی مریم کا سلام سُنا، الیشبع کا بچہ اُس کے پیٹ میں اُچھل پڑا۔ جو کچھ خدا نے اُن کے لئے کیا تھا، اُس کے لیےوہ دونوں بہت خوش ہوئیں۔ تین ماہ بی بی مریم ، الیشبع کے پاس رہنے کے بعد واپس اپنے گھر لوٹ آئی۔
الیشبع کے بچے کو جنم دینے کے بعد، الیشبع اور زکریاہ نے فرشتے کے حکم کے مطابق اُس بچے کا نام یوحنا رکھا۔ تب خدا نے زکریاہ کی زبان پھر سے کھول دی اور وہ بولنے لگا۔ زکریاہ نے کہا، “خدا کی تعریف ہو، کیونکہ اُس نے اپنے لوگوں کو یاد رکھاہے! تم، میرے بیٹے، خدائے عظیم کے ایک نبی کہلاؤگے جولوگوں کو بتائے گا کہ وہ کیسے اپنے گناہوں سے معافی حاصل کر سکتے ہیں!”