unfoldingWord 06 - ۔ خدا حضرت اضحاق کے لئے مہیا کرتا ہے
概要: Genesis 24:1-25:26
文本編號: 1206
語言: Urdu
聽眾: General
目的: Evangelism; Teaching
Features: Bible Stories; Paraphrase Scripture
狀態: Approved
腳本是翻譯和錄製成其他語言的基本指南,它們需要根據實際需要而進行調整以適合不同的文化和語言。某些使用術語和概念可能需要有更多的解釋,甚至要完全更換或省略。
文本文字
جب حضرت ابرہام بہت بوڑھے ہو گئے تو، اُن کے بیٹے حضرت اضحاق،ایک جوان آدمی بن گئےتھے۔ توحضرت ابرہام نے اپنا ایک نوکر اُسی علاقے میں بھیجا جہاں اُن کے رشتہ دار رہتے تھے تاکہ اُن کے بیٹے حضرت اضحاق کے لیے ایک بیوی لائے۔
ایک لمبا سفر طے کرنے کے بعد جہاں حضرت ابرہام کے رشتہ دار رہتے تھے ،خدا اُس نوکر کو بی بی ربقہ کے پاس لے گیا۔ وہ حضرت ابرہام کےبھائی کی نواسی تھی۔
بی بی ربقہ اپنے خاندان کو چھوڑنے اور نوکر کے ساتھ حضرت اضحاق کے گھر آنے پر آ مادہ ہوگئی۔ اُس کے وہاں پہنچتے ہی حضرت اضحاق نے اُس کے ساتھ شادی کر لی۔
کافی عرصہ گزرنے کے بعد حضرت ابرہام مر گئے اور تمام وعدے جو خدا نے اُن کے ساتھ عہد میں کئے تھے حضرت اضحاق کو منتقل ہو گئے۔ خدا نے وعدہ کیا تھا کہ حضرت ابرہام کی بے شماراولاد ہو گی، مگر حضرت اضحاق کی بیوی بی بی ربقہ بانجھ تھی۔
اضحاق نے بی بی ربقہ کے لئے دعا کی اور بی بی ربقہ جڑواں بچوں کے ساتھ حاملہ ہو گئی۔ دونوں بچے ماں کےپیٹ میں ہی سے آپس میں ایک دوسرے سے مزاحمت کرنے لگے، تو بی بی ربقہ نے خدا سے پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے۔۔
خدانے بی بی ربقہ کو بتایا،“اِن دو بیٹوں سے جو تیرے بطن میں ہیں دو قومیں نکلیں گی۔ وہ ایک دوسرے سے لڑیں گی اور بڑا بیٹا چھوٹے بیٹے کی خدمت کر ے گا۔”
جب بی بی ربقہ کے بچے پیدا ہوئے، توبڑا بیٹا سرخ نکلا اور اُس پر بال تھے،اور اُنہوں نے اُس کا نام عیسو رکھا۔ پھر چھوٹا بیٹا عیسو کی ایڑی کو پکڑے ہو ئےنکلا، اور اُنہوں نے اس کا نام یعقوب رکھا۔