unfoldingWord 30 - ۔ جناب یسوع المسیح پانچ ہزار افراد کو کھانا کھلاتے ہیں
Esboço: Matthew 14:13-21; Mark 6:31-44; Luke 9:10-17; John 6:5-15
Número do roteiro: 1230
Idioma: Urdu
Público alvo: General
Tipo: Bible Stories & Teac
Propósito: Evangelism; Teaching
Passagem bíblica: Paraphrase
Estado: Approved
Os roteiros são guias básicos para a tradução e gravação em outros idiomas. Devem ser adaptados de acordo com a cultura e a língua de cada região, para fazê-lo relevante. Certos termos e conceitos podem precisar de uma explicação adicional ou mesmo serem omitidos no contexto de certos grupos culturais.
Texto do roteiro
جناب یسوع المسیح نے اپنے رسولوں کو تبلیغ اور لوگوں کو سکھانے کے لئے بہت سے مختلف دیہاتوں میں بھیجا۔ جب وہ واپس لوٹے جہاں جناب یسوع المسیح تھے ،تو انہوں نے اُنہیں بتایا کہ انہوں نے کیا کیا ۔ پھر جناب یسوع المسیح نے اُنہیں آرام کرنے کے لئےجھیل کے پار ایک پُرسکون مقام پر جانے کی دعوت دی۔ تو، وہ ایک کشتی میں سوار ہوکر جھیل کے دوسری طرف چلے گئے۔
لیکن وہاں بہت سے لوگ تھے جنہوں نے جناب یسوع المسیح اور شاگردوںکو کشتی میں سوار ہوکرجاتے دیکھاتھا۔ یہ لوگ جھیل کےکنارے کنارے ساحل پر بھاگےتاکہ اُن سے پہلےجھیل کے دوسری طرف پہنچ جائیں۔ پس جب جناب یسوع المسیح اور اُن کے شاگرد وہاں پہنچے، تو لوگوں کا ایک ہجوم پہلے سے ہی وہاں اُن کا انتظار کر رہا تھا۔
خواتین اور بچوں کے علاوہ اُس ہجوم میں 5،000 سے زائد آدمی تھے۔ جناب یسوع المسیح کو لوگوں پربہت ترس آیا۔ جناب یسوع المسیح کے لیےیہ لوگ اِس طرح تھےجیسے بھیڑیں بنا ایک چرواہے کے ہوتی ہیں۔ پس جنابِ یسوغ المسیح نے اُنہیں تعلیم دی اور جو اُن کے درمیان بیمار تھے اُن کو شفا دی۔
جب دن کافی گزر چکا، تو شاگردوں نے جناب یسوع المسیح کو بتایا،“اب دیر ہو چکی ہے اور یہاں قریب میں کوئی آبادی نہیں ہے۔ اِن لوگوں کو بھیج دیجیئے،تاکہ یہ جا کر کھانے کے لیے کچھ لے لیں۔”
لیکن جناب یسوع المسیح نے شاگردوں سے کہا،“تم ہی انہیں کچھ کھانے کو دو!” اُنہوں نے جواب دیا،“ہم یہ کس طرح کر سکتے ہیں؟ ہمارے پاس صرف پانچ روٹیاں اور دو چھوٹی سی مچھلیاں ہیں۔”
جناب یسوع المسیح نے اپنے شاگردوں سے کہاکہ لوگوں کو کہو کہ وہ پچاس پچاس کی ٹولیوں میں گھاس پر بیٹھ جائیں۔
پھر جناب یسوع المسیح نے پانچ روٹیوں اور دو مچھلیوں کو لے کرآسمان کی طرف دیکھا، اوراُس کھانے کے لئے خدا کا شکرادا کیا۔
پھر جناب یسوع المسیح نے روٹیوں اورمچھلیوں کو توڑکر اُن کے ٹکڑےکیے۔ انہوں نے وہ ٹکڑےلوگوں کو دینے کے لیےاپنے شاگردوں کو دیئے۔ شاگردوہ کھانا لوگوں میں بانٹتے رہے، اور وہ ختم نہ ہوا! تمام لوگوں نے جی بھر کے کھایا۔
اُس کے بعدشاگردوں نے بچا ہوا کھانا جمع کیا اور بچے ہوئے روٹی اور مچھلی کے ٹکڑوں سے بارہ ٹوکریاں بھر گئیں! وہ سارا کھانااُن پانچ روٹیوں اوردومچھلیوں سے آیا تھا۔