unfoldingWord 21 - ۔ خدا موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کاوعدہ کرتا ہے

unfoldingWord 21 - ۔ خدا موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کاوعدہ کرتا ہے

Scriptnummer: 1221

Taal: Urdu

Gehoor: General

Doel: Evangelism; Teaching

Kenmerke: Bible Stories; Paraphrase Scripture

Toestand: Approved

De scripts dienen als basis voor de vertaling en het maken van opnames in een andere taal. Ze moeten aangepast worden aan de verschillende talen en culturen, om ze zo begrijpelijk en relevant mogelijk te maken. Sommige termen en begrippen moeten verder uitgelegd worden of zelfs weggelaten worden binnen bepaalde culturen.

Tekst van het script

ابتدا ہی سے، خدا نے موعودامسیح (وعدہ کیا ہوا) کو بھیجنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ موعودامسیح کا پہلا وعدہ حضرت آدم اوربی بی حوّا سے کیا گیا تھا۔ خدا نے وعدہ کیا تھا کہ حوّا کی نسل سے ایک ایسا پیدا ہوگا جو سانپ کا سر کچلےگا۔ وہ سانپ جس نے حوا کو دھوکہ دیا شیطان تھا۔ وعدہ کا مطلب تھا کہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) مکمل طور پر شیطان کو شکست دے گا۔

خدا نے حضرت ابرہام سے وعدہ کیا کہ اُس کے وسیلےسے دنیا کی تمام قومیں برکت پائیں گی۔ یہ برکت اُس وقت مکمل طور پر ملنی تھی جب موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) نے مستقبل میں آنا تھا۔ وہ ہی اس وعدے کو پورا کرنے والا تھاکہ دنیا کی سب قومیں بچائی جا سکیں۔

خدا نے حضرت موسیٰ سے وعدہ کیا تھا کہ مستقبل میں وہ حضرت موسیٰ کی مانند ایک اوَر نبی برپا کرے گا ۔ یہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کے متعلق ایک اوَر وعدہ تھا جو مستقبل میں کسی وقت آنے والا تھا ۔

خدا نے حضرت داؤد سے وعدہ کیا کہ اُنکی نسل میں سے ایک بادشاہ خدا کے لوگوں پر ابد تک بادشاہی کرے گا۔ اُس کا مطلب یہ تھا کہ موعودامسیح (وعدہ کیا ہوا مسیحا) حضرت داؤد کی نسل میں سے ایک کو ہونا تھا۔

حضرت یرمیاہ نبی کی معرفت، خدا نے ایک نیا عہد باندھنے کا وعدہ کیا، لیکن اُس عہد کی مانند نہیں جو خدا نے کوہ ِسینا پر اسرائیل سے کیا تھا۔ نئے عہد میں، خدا اپنی شریعت لوگوں کے دلوں پر لکھنےوالا تھا تاکہ لوگ خدا کو شخصی طور پر جانیں، وہ اُس کے لوگ ہوں اور خدا اُن کے گناہوں کو معاف کر ے۔ موعودامسیح نے نئے عہد کو شروع کرنا تھا۔

خدا کے نبیوں نے یہ بھی کہا کہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) ایک نبی، ایک کاہن اور ایک بادشاہ ہوگا۔ نبی ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو خدا کے کلام کو سُنتا ہے اور پھر خدا کے کلام کی لوگوں میں منادی کرتا ہے۔ خدا نے جِس مسیحا کو بھیجنے کا وعدہ کیا وہ ایک کامل نبی ہوگا۔

اسرائیلی کاہن لوگوں کی ایما پر اُن کے گناہوں کی سزا کے فدیہ کے طور پر قربانیاں دیا کرتے تھے۔ کاہن لوگوں کی خاطر خدا سے دعا بھی کیا کرتے تھے۔ موعودامسیح ایک کامل سردار کاہن ہوگا جو اپنے آپ کو خدا کے حضور بطور کامل قربانی پیش کرے گا۔

بادشاہ وہ ہوتا ہےجو کسی سلطنت پر حکومت کرتا ہے اور لوگوں کا انصاف کرتاہے۔ موعودامسیح ایک کامل بادشاہ ہوگا جو اپنے باپ دادا حضرت داؤد کے تخت پر بیٹھے گا۔ وہ ہمیشہ کے لیے ساری دنیا پرحکومت کرے گا، اور ہمیشہ ایمانداری سے عدالت کرتے ہوئے راست فیصلے کرے گا۔

خدا کے نبیوں نے موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کے بارے میں بہت سی دوسری چیزوں کی پیش گوئی کی۔ ملاکی نبی نے موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کے آنے سے پہلے ایک اَور بڑے نبی کے آنے کی پیشن گوئی کی۔ حضرت یسعیاہ نبی نے نبوت کی کہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) ایک کنواری سے پیدا ہوگا۔ حضرت میکاہ نبی نے یہ کہا کہ وہ بیت لحم کے شہر میں پیدا ہوگا۔

حضرت یسعیاہ نے کہا کہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) گلیل میں رہے گا، شکستہ دلوں کو تسلی دے گا، اور اسیروں کے لئے آزادی کا اعلان کرے گا اور قیدیوں کو رہائی بخشے گا۔ اُس نے یہ بھی پیشن گوئی کی کہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) بیماروں کو اور وہ جو نہ سُن سکتے ہیں، نہ دیکھ سکتے ہیں، نہ بول سکتے ہیں اور نہ چل سکتے ہیں شفا دے گا۔

یسعیاہ نبی نے یہ بھی پیشن گوئی کی کہ بے سبب موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) سے نفرت کی جائے گی اور اُسے رد کرکیا جائے گا۔ دیگر انبیاء نے پیشن گوئی کی کہ وہ جنہوں نے موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کو مارا وہ اُس کے کپڑوں کے لیے قرعہ ڈالیں گے اور یہ بھی کہ ایک دوست ہی اُس سے دغا کرے گا۔ زکریاہ نبی نے پیشن گوئی کی کہ اُس دوست کو موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) سے دغا کرنے کی قیمت تیس چاندی کے سکے دی جائے گی۔

انبیاء نے یہ بھی پیشن گوئی کی کہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کیسےمرے گا ۔ یسعیاہ نے پیشن گوئی کی کہ لوگ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) پر تھوکیں گے، مذاق اڑا‏ئیں گے اور ماریں گے۔ وہ اُس کے بدن میں چھید کريں گے اور اگرچہ اُس نے کچھ غلط نہیں کیا تو بھی وہ شدید اذیت اور دُکھ میں مرے گا۔

انبیاء نے یہ بھی کہا کہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) بے عیب، کامل اور گناہ سے مبّرا ہوگا۔ وہ دوسرے لوگوں کے گناہوں کی سزا پانے کے لئے مرے گا۔ اُس کا سزا پانا خدا اور لوگوں کے مابین صلح کو قائم کرے گا۔ اِس وجہ سےیہ خدا کی مرضی تھی کہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کو کُچلے۔

انبیاء نے یہ پیشن گوئی کی کہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) مرے گا مگر خدا اُسےُمردوں میں سے زندہ کرے گا۔ موعودامسیح کی موت اور جی اُٹھنے کے باعث، خدا گناہ گاروں کو بچانے اور نئے عہد کوقائم کرنے کا اپنا منصوبہ مکمل کرنےوالا تھا۔

خدا نے انبیاء پر موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کے حوالہ سے بہت سی چیزوں کوظاہر کیا، لیکن اُن انبیاء میں سے کسی کےبھی دور میں موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) نہیں آیا۔ اُن پیشن گوئیوں میں سے آخری پیشن گوئی دیئے جانے کےقریباً چار سو سال کے بعد، معین وقت پر، خدا موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کو اِس دُنیا میں بھیجنے والا تھا۔

Verwante informatie

Woorden van Leven - GRN beschikt over audio opnamen in duizenden talen. Deze opnamen gaan over het verlossingsplan en het leven als christen.

Vrij te downloaden - Download Bijbelverhalen in audio formaat en Bijbellessen in duizenden talen, afbeeldingen, scripts en andere verwante materialen die geschikt zijn voor evangelisatie en gemeenteopbouw.

De GRN-audiobibliotheek - Evangelisatiemateriaal en basisbijbelonderricht, aangepast aan de behoeften en de cultuur van het volk, in verschillende stijlen en formaten.

Choosing the audio or video format to download - What audio and video file formats are available from GRN, and which one is best to use?

Copyright and Licensing - GRN shares its audio, video and written scripts under Creative Commons