unfoldingWord 29 - ۔ بےرحم نوکر کی کہانی
Garis besar: Matthew 18:21-35
Nombor Skrip: 1229
Bahasa: Urdu
Penonton: General
Genre: Bible Stories & Teac
Tujuan: Evangelism; Teaching
Petikan Alkitab: Paraphrase
Status: Approved
Skrip ialah garis panduan asas untuk terjemahan dan rakaman ke dalam bahasa lain. Mereka harus disesuaikan mengikut keperluan untuk menjadikannya mudah difahami dan relevan untuk setiap budaya dan bahasa yang berbeza. Sesetengah istilah dan konsep yang digunakan mungkin memerlukan penjelasan lanjut atau bahkan diganti atau ditinggalkan sepenuhnya.
Teks Skrip
ایک دن، پطرس نے جناب یسوع المسیح سے پوچھا، “استاد،اگر میرا بھائی میرے خلاف گناہ کرے تو میَں اُسےکتنی دفعہ معاف کر وں؟ کیا سات بار تک؟” جناب یسوع المسیح نے کہا، “سات بارنہیں، بلکہ سات دفعہ کے ستر بار تک!” اِس بات سے،جناب یسوع المسیح کی مراد تھی کہ ہمیں ہمیشہ معاف کر دینا چاہیے۔ پھر جناب یسوع المسیح نے یہ کہانی سنائی۔
جناب یسوع المسیح نے کہا کہ“خدا کی بادشاہت اِس طرح سے ہے کہ ایک بادشاہ اپنے نوکروں کے ساتھ حساب کتاب کرنا چاہتا تھا۔ ْاس کے خادموں میں سے ایک پر بہت بڑا قرض تھا کہ 200000 سال کی اجرت کی مالیت کے برابر۔”
‘’چونکہ نوکر قرض ادا نہیں کر سکتا تھا، بادشاہ نے کہا،’اِس شخص اور اِس کے خاندان کو غلامی میں بیچ دیا جائے تاکہ اِس کے قرض کی رقم ادا ہو سکے۔’"
“نوکربادشاہ کے سامنے گھٹنوں کے بل ہو گیا اور کہنے لگا، ‘مجھ پر مہربانی کریں ،میَں اپنے قرض کی پوری رقم آپ کو ادا کردوں گا۔’ بادشاہ کو نوکر پر ترس آیا، تو اُس نے اُسکا سارا قرض معاف کر دیا اور اُسے جانے دیا۔”
لیکن جب وہ نوکر بادشاہ کے حضور سے باہر نکلا، تو اُسے اپنا ایک ساتھی نوکر ملاجس نے اُس کا قرض دینا تھا، کوئی چار ماہ کی اجرت کی مالیت کے برابر۔ اْس نوکر نے اپنے ساتھی کو پکڑ لیااور اْسے کہا،“میری رقم جو تجھ پر قرض ہے مجھے ادا کر!”
اُس کا ہم خدمت گھٹنوں کے بل ہو گیا اور کہنے لگا،‘مجھ پر مہربانی کریں، میَں اپنے قرض کی پوری رقم آپ کو ادا کردوں گا۔’ لیکن معاف کرنے کی بجائے،اِس نوکر نے اپنے ساتھی نوکر کو جیل میں ڈال دیا کہ جب تک قرض ادا نہ کر دے وہیں رہے۔"
“کچھ دوسرے نوکروں نے یہ سب کچھ ہوتے دیکھا اور بہت پریشان ہوئے۔ وہ بادشاہ کے پاس گئے اور اُسے سب کچھ بتایا۔”
“بادشاہ نے نوکر کو بلایا اورکہا،‘او خبیث نوکر! تُو نے میری منت کی اِس لیے میَں نے تیرا قرض معاف کر دیا۔ تجھے بھی ایسا ہی کرنا چاہیے تھا۔’ بادشاہ اِس قدر برہم ہواکہ اْس نے اُس خبیث نوکر کو جیل میں پھینکوا دیا کہ جب تک وہ اپنا سارا قرض ادا نہ کر دے وہیں رہے۔”
پھر جناب یسوع المسیح نے کہا، " اگر تم اپنے دل سے اپنے بھائی کو معاف نہ کرو گے تو میرا آسمانی باپ یہی تم میں سے ہر ایک کے ساتھ کرے گا۔"