unfoldingWord 24 - ۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے
രൂപരേഖ: Matthew 3; Mark 1; Luke 3; John 1:15-37
മൂലരേഖ (സ്ക്രിപ്റ്റ്) നമ്പർ: 1224
ഭാഷ: Urdu
പ്രേക്ഷകർ: General
തരം: Bible Stories & Teac
ഉദ്ദേശം: Evangelism; Teaching
ബൈബിൾ ഉദ്ധരണി: Paraphrase
അവസ്ഥ: Approved
മറ്റ് ഭാഷകളിലേക്ക് വിവർത്തനം ചെയ്യുന്നതിനും റെക്കോർഡുചെയ്യുന്നതിനുമുള്ള അടിസ്ഥാന മാർഗ്ഗനിർദ്ദേശങ്ങളാണ് സ്ക്രിപ്റ്റുകൾ. ഓരോ വ്യത്യസ്ത സംസ്കാരത്തിനും ഭാഷയ്ക്കും അവ മനസ്സിലാക്കാവുന്നതും പ്രസക്തവുമാക്കുന്നതിന് അവ ആവശ്യാനുസരണം പൊരുത്തപ്പെടുത്തണം. ഉപയോഗിച്ച ചില നിബന്ധനകൾക്കും ആശയങ്ങൾക്കും കൂടുതൽ വിശദീകരണം ആവശ്യമായി വന്നേക്കാം അല്ലെങ്കിൽ രൂപാന്തരപ്പെടുത്തുകയോ പൂർണ്ണമായും ഒഴിവാക്കുകയോ ചെയ്യാം.
മൂലരേഖ (സ്ക്രിപ്റ്റ്) ടെക്സ്റ്റ്
حضرت یوحنا، حضرت زکریاہ اوربی بی الشبیع کے بیٹے، بڑے ہوکر ایک نبی بن گئے۔ وہ بیابان میں رہتے، جنگلی شہد اور ٹڈیاں کھاتے، اور اونٹ کے بالوں کی پوشاک پہنتے تھے۔
بہت سے لوگ بیابان میں حضرت یوحنا کو سننےکے لیے آئے۔ اُنہوں نے اُن کے سامنے یہ کہتے ہوئے منادی کی کہ “توبہ کرو، کیونکہ خدا کی بادشاہی نزدیک ہے!”
جب لوگوں نے حضرت یوحنا کا پیغام سُنا، تو اُن میں سے بہتیروں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی، اور حضرت یوحنا نے اُنہیں بپتسمہ دیا۔ بہت سے مذہبی راہنما بھی حضرت یوحنا سے بپتسمہ لینے آئے، لیکن انہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف نہ کیا اور توبہ نہ کی ۔
حضرت یوحنا نے مذہبی راہنماؤں کوکہا، “اے زہریلے سانپو! توبہ کرو اور اپنے روّیوں کو بدلو۔ ہر درخت جو اچھا پھل نہیں لاتا کاٹ ڈالا جائے گا اور آگ میں پھینکا جائے گا۔” حضرت یوحنا نے وہ سب پورا کیا جو نبی نے کہا تھا،“دیکھ میَں اپنے رسول کو تیرے آگےبھیجوں گا اور وہ تیری راہ تیار کرے گا۔”
بعض یہودیوں نے حضرت یوحنا سے پوچھا کہ کیا وہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) ہیں۔ حضرت یوحنا نے جواب دیا، “میَں موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) نہیں ہوں، لیکن کوئی میرے بعد آنے والا ہے۔ وہ اتنا اعظیم ہے کہ میَں اُس کی جوتی کا تسمہ تک کھولنے کے لائق نہیں ہوں۔”
اگلے دن، جناب یسوع المسیح حضرت یوحنا سے بپتسمہ لینے کو آئے۔ جب حضرت یوحنا نے اُنہیں دیکھا، تو کہا، “دیکھو یہ خدا کا برہ ہے جو دُنیا کا گناہ اٹھا لے جائے گا۔”
حضرت یوحنا نے جناب یسوع المسیح کو کہا، “میَں آپ کو بپتسمہ دینے کے لائق نہیں ہوں۔ بلکہ آپ کو مجھے بپتسمہ دینا چاہیے۔” مگر جناب یسوع المسیح نے کہا، “تمہیں مجھے بپتسمہ دینا چاہیے کیونکہ ایسا کرنا درست ہے۔” پس حضرت یوحنا نے اُنہیں بپتسمہ دیا، حالانکہ جناب یسوع المسیح نے کبھی گناہ نہیں کیا تھا۔
جب جناب یسوع المسیح بپتسمہ لینے کے بعد پانی سے باہر اوپر آئے، تو خدا کی روح فاختہ کی شکل میں ظاہر ہوئی اور نیچے آکر اُن پر ٹھہرگئی۔ اُسی وقت، آسمان سے خد ا کی آواز آئی، “تُو میرا پیارا بیٹا ہے جس سے میَں بہت خوش ہوں۔”
خدا نے حضرت یوحنا کو بتایا تھاکہ، “جس ایک پر جسے تو بپتسمہ دیگا پاک روح آ کر ٹھہرجائے گی۔ وہی شخص خدا کا بیٹا ہے۔” خدا صرف ایک ہے۔ لیکن جب حضرت یوحنا نے جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیا، تو اُنہوں نے خدا باپ کو بولتے ہوئے سُنا، خدا کے بیٹے کو دیکھا، جو جناب یسوع المسیح ہیں اور اُنہوں نے پاک روح کو(فاختہ کی شکل میں) دیکھا۔