unfoldingWord 37 - ۔ جناب یسوع المسیح مردوں میں سے لعزرکوزندہ کرتے ہیں

unfoldingWord 37 - ۔ جناب یسوع المسیح مردوں میں سے لعزرکوزندہ کرتے ہیں

ರೂಪರೇಖೆಯನ್ನು: John 11:1-46

ಸ್ಕ್ರಿಪ್ಟ್ ಸಂಖ್ಯೆ: 1237

ಭಾಷೆ: Urdu

ಪ್ರೇಕ್ಷಕರು: General

ಪ್ರಕಾರ: Bible Stories & Teac

ಉದ್ದೇಶ: Evangelism; Teaching

ಬೈಬಲ್ ಉಲ್ಲೇಖ: Paraphrase

ಸ್ಥಿತಿ: Approved

ಸ್ಕ್ರಿಪ್ಟ್‌ಗಳು ಇತರ ಭಾಷೆಗಳಿಗೆ ಅನುವಾದ ಮತ್ತು ರೆಕಾರ್ಡಿಂಗ್‌ಗೆ ಮೂಲ ಮಾರ್ಗಸೂಚಿಗಳಾಗಿವೆ. ಪ್ರತಿಯೊಂದು ವಿಭಿನ್ನ ಸಂಸ್ಕೃತಿ ಮತ್ತು ಭಾಷೆಗೆ ಅರ್ಥವಾಗುವಂತೆ ಮತ್ತು ಪ್ರಸ್ತುತವಾಗುವಂತೆ ಅವುಗಳನ್ನು ಅಗತ್ಯವಿರುವಂತೆ ಅಳವಡಿಸಿಕೊಳ್ಳಬೇಕು. ಬಳಸಿದ ಕೆಲವು ನಿಯಮಗಳು ಮತ್ತು ಪರಿಕಲ್ಪನೆಗಳಿಗೆ ಹೆಚ್ಚಿನ ವಿವರಣೆ ಬೇಕಾಗಬಹುದು ಅಥವಾ ಬದಲಾಯಿಸಬಹುದು ಅಥವಾ ಸಂಪೂರ್ಣವಾಗಿ ಬಿಟ್ಟುಬಿಡಬಹುದು.

ಸ್ಕ್ರಿಪ್ಟ್ ಪಠ್ಯ

ایک دن، جناب یسوع المسیح کولعزر کےبیمار ہونے کا پیغام موصول ہوا۔ لعزر اور اُس کی دو بہنیں، مریم اور مرتھا، جناب یسوع المسیح کے قریبی دوست تھے۔ جناب یسوع المسیح نے یہ خبر سنی تو کہا کہ “اِس بیماری کا اختتام موت نہیں ہوگا، بلکہ یہ خدا کے جلال کے لئے ہے۔” جناب یسوع المسیح کواپنے دوستوں سے محبت تھی، لیکن اُنہوں نے دو دن تک جہاں وہ تھے وہیں رہ کر انتظار کیا۔

دو دن گزر جانے کے بعد، جناب یسوع المسیح نے اپنے شاگردوں سے کہا، “آؤ یہودیہ کو واپس لوٹ چلیں ۔” اُنکے شاگردوں نے جواباً کہا“لیکن اُستاد،تھوڑی ہی دیر پہلے وہاں وہ لوگ آپ کو قتل کرنا چاہتے تھے!” جناب یسوع المسیح نے کہا، “ہمارا دوست لعزر سو گیا ہے، اوریہ ضروری ہے کہ میَں اُسے جگا‎ؤں”

جناب یسوع المسیح کے شاگردوں نے جواب دیا ،“اُستاد، اگر لعزر سو رہا ہے تووہ جاگ جائے گا۔” پھر جناب یسوع المسیح نے انہیں صاف صاف بتایا کہ، “لعزر مر گیا ہے۔ میَں خوش ہوں کہ میَں وہاں نہیں تھا، تاکہ تم مجھ پر ایمان لاؤ۔”

جناب یسوع المسیح جب لعزر کے شہر میں پہنچے تو، لعزرکو مرے ہوئے چار دن ہو چکے تھے۔ مرتھا جناب یسوع المسیح سے ملنے باہر گئی اورکہا،“اِےمالک، اگر آپ یہاں ہوتے، تو میرا بھائی نہ مرتا۔” لیکن میَں یہ ایمان رکھتی ہوں کہ جو کچھ بھی آپ خدا سے مانگیں وہ آپ کو دے گا۔"

جناب یسوع المسیح نے جواب دیا،“قیامت اور زندگی میَں ہوں۔ جو کوئی بھی مجھ پر ایمان لائے،اگرچہ وہ مربھی جائےتو بھی وہ زندہ رہے گا ۔ ہر کوئی جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے کبھی نہیں مرے گا۔کیا آپ اس پر یقین کرتی ہیں؟” مرتھا نے جواب دیا، “جی ہاں، مالک! میَں ایمان رکھتی ہوں کہ آپ ہی موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا)، خدا کے بیٹے ہیں۔”

پھر مریم آپہنچی۔ وہ جناب یسوع المسیح کے قدموں میں گر کر بولی، “مالک، صرف آپ اگریہاں ہوتے تو میرا بھائی نہ مرتا۔” جناب یسوع المسیح نے اُن سے پوچھا، “تم نے لعزرکو کہاں رکھا ہے؟” اُنہوں نے اُن سے کہا،“وہ قبر میں ہے، آئیں اور دیکھ لیں۔” پھر جناب یسوع المسیح روئے۔

قبرایک غارمیں تھی اور اُسے ایک پتھر سے بند کردیا گیا تھا۔ جناب یسوع المسیح جب قبر پر پہنچے تو انہوں نےکہا، “پتھرکو ہٹا دو۔” لیکن مرتھا بولی،" اُسے مرے ہوئے چار دن ہو گئے ہیں۔ اب تو بد بو آرہی ہو گی۔"

جناب یسوع المسیح نے جواب دیا،" کیا میَں نے تم سے نہ کہا تھا کہ اگر مجھ پرایمان لاؤ توخدا کا جلال دیکھو گی؟ " تواُنہوں نے وہ پتھر لڑھکا کر ہٹا دیا۔

پھر جناب یسوع المسیح نے آسمان کی طرف دیکھ کر کہا،" اَے باپ، میری بات سننے کا شکریہ ۔ میَں جانتا ہوں کہ آپ ہمیشہ میری سنتے ہیں، لیکن میَں اِن تمام لوگوں کی خاطر جو یہاں کھڑے ہیں،یہ کہتا ہوں، تاکہ یہ یقین کریں کہ آپ نے مجھے بھیجا ہے۔" پھر جناب یسوع المسیح نے بلند آواز سے کہا “لعزر، باہر آجا!”

اور لعزر باہر آگیا! وہ کفن میں لپٹاہوا تھا۔ جناب یسوع المسیح نے اُن سے کہا،“کفن اتارنے میں اُس کی مدد کرو !” اِس معجزہ کی وجہ سے بہت سے یہودی جناب یسوع المسیح پر ایمان لےآئے۔

لیکن یہودیوں کے مذہبی رہنما حسد کر تے تھے اور وہ اکھٹے ہو کر منصوبہ بنانے لگے کہ کس طرح وہ جناب یسوع المسیح اور لعزر کوقتل کریں۔

ಸಂಬಂಧಿಸಿದ ಮಾಹಿತಿ

Free downloads - Here you can find all the main GRN message scripts in several languages, plus pictures and other related materials, available for download.

The GRN Audio Library - Evangelistic and basic Bible teaching material appropriate to the people's need and culture in a variety of styles and formats.

Choosing the audio or video format to download - What audio and video file formats are available from GRN, and which one is best to use?

Copyright and Licensing - GRN shares it's audio, video and written scripts under Creative Commons