unfoldingWord 28 - ۔ ایک مالدار نوجوان حاکم
Garis besar: Matthew 19:16-30; Mark 10:17-31; Luke 18:18-30
Nomor naskah: 1228
Bahasa: Urdu
Pengunjung: General
Tujuan: Evangelism; Teaching
Features: Bible Stories; Paraphrase Scripture
Status: Approved
Naskah ini adalah petunjuk dasar untuk menerjemahkan dan merekam ke dalam bahasa-bahasa lain. Naskah ini harus disesuaikan seperlunya agar dapat dimengerti dan sesuai bagi setiap budaya dan bahasa yang berbeda. Beberapa istilah dan konsep yang digunakan mungkin butuh penjelasan lebih jauh, atau diganti atau bahkan dihilangkan.
Isi Naskah
ایک دن ایک امیر نوجواں حاکم جناب یسوع المسیح کے پاس آیا اور اُن سے پوچھنے لگا،“اَے اچھے استاد، مجھے ہمیشہ کی زندگی پانےکےلیے کیا کرنا چاہئے؟” جناب یسوع المسیح نے اُس سے کہا، “تو مجھے ‘اچھا’ کیوں کہتا ہے؟’ اچھا تو صرف ایک ہی ہے، اور وہ خدا ہے۔ لیکن اگر تو ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنا چاہتا ہے، تو خدا کے قوانین کی اطاعت کر۔”
اُس نے پوچھا،“مجھے کون کون سےقوانین کی اطاعت کرنے کی ضرورت ہے؟” جناب یسوع المسیح نے جواب دیا،“قتل نہ کرو۔ زنا نہ کرو۔ چوری نہ کرو۔ جھوٹ نہ بولو۔ اپنے باپ کی اور ماں کی عزت کرو، اور تم اپنے پڑوسی سے ایسی مجبت رکھو جیسی اپنے آپ سےمجبت کرتے ہو۔”
لیکن جوان آدمی نے کہا،“اِن سب قوانین کی اطاعت تو میَں تب ہی سے کرتا ہوں جب میَں چھوٹا لڑکا ہی تھا۔ ہمیشہ زندہ رہنے کے لئےمجھے ابھی اوَر کیا کرنے کی ضرورت ہے؟” جناب یسوع المسیح نے اُس کی طرف پیار بھری نظروں سےدیکھا۔
جناب یسوع المسیح نے جواب دیا،“اگر تُو کامل بننا چاہتا ہے تو، پھر جا اور اپنا سب کچھ بیچ کر غریبوں کو پیسے دےدے، اورپھر تیرا خزانہ آسمان پرجنت میں قائم رہےگا۔ پھر آ اور میرے پیچھےہو لے۔”
جب نوجوان آدمی نےجناب یسوع المسیح کی باتیں سنیں، تو وہ بہت افسردہ ہوا،کیونکہ وہ بہت امیر تھااوراپنی ساری ملکیت نہیں دینا چاہتا تھا۔ وہ مڑا اورجناب یسوع المسیح کے پاس سے چلا گیا۔
پھر جناب یسوع المسیح نے اپنے شاگردوں سے کہا،“امیر لوگوں کا خدا کی بادشاہی میں داخل ہونا انتہائی مشکل ہے! جی ہاں، ایک اونٹ کاسوئی کے ناکے میں سےگزرنا آسان ہے بنسبت ایک امیر آدمی کے خدا کی بادشاہی میں داخل ہونےسے۔”
جب شاگردوں نے جناب یسوع المسیح کی یہ باتیں سنی تووہ دنگ رہ گئے اورپوچھا، “تو پھر کون نجات پا سکتا ہے؟”
جناب یسوع المسیح نے شاگردوں کی طرف دیکھا اور کہا، “لوگوں کے لئے یہ ناممکن ہے، لیکن خدا کے لئے سب کچھ ممکن ہے۔”
پطرس نے کہا،“ہم نےتو سب کچھ چھوڑ کر آپ کی پیروی کی ہے۔ ہماراکیا اجر ہو گا؟”
جناب ِ یسوع المسیح نے جواب دیا،“میری خاطر ہر ایک جس نے بھی گھروں، بھائیوں، بہنوں، باپ، ماں، بچوں، یا جائیدادکو چھوڑ دیا ہے، وہ 100 گنا زیادہ واپس وصول کرے گا اور ہمیشہ کی زندگی بھی حاصل کرے گا۔ لیکن بہت سےجو اول ہیں آخر ہو جائيں گے، اورجو آخر ہیں اول ہو جائیں گے۔”