unfoldingWord 49 - ۔ خدا کا نیا عہد نامہ
Esquema: Genesis 3; Matthew 13-14; Mark 10:17-31; Luke 2; 10:25-37; 15; John 3:16; Romans 3:21-26, 5:1-11; 2 Corinthians 5:17-21; Colossians 1:13-14; 1 John 1:5-10
Número de guión: 1249
Lingua: Urdu
Público: General
Xénero: Bible Stories & Teac
Finalidade: Evangelism; Teaching
Cita biblica: Paraphrase
Estado: Approved
Os guións son pautas básicas para a tradución e a gravación noutros idiomas. Deben adaptarse segundo sexa necesario para facelos comprensibles e relevantes para cada cultura e lingua diferentes. Algúns termos e conceptos utilizados poden necesitar máis explicación ou mesmo substituírse ou omitirse por completo.
Texto de guión
ایک فرشتے نے مریم نامی ایک کنواری کویہ بتایا کہ وہ خدا کے بیٹے کو جنم دے گی۔ تو جب وہ ابھی ایک کنواری ہی تھی تو، اُس نے ایک بیٹے کو جنم دیا اوراُس کا نام یسوع رکھا۔ لہٰذا، جناب یسوع المسیح خدا اور انسان دونوں ہی ہیں۔
جناب یسوع المسیح نے بہت سے معجزات کیے جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ خدا ہے۔ وہ پانی پر چلے، طوفان کو پُر سکون کیا، بہت سے بیمار لوگوں کو شفا دی، بدروحوں کو نکال دیا، مردوں کو زندہ کیا، اور پانچ روٹیوں اور دو چھوٹی سی مچھلییوں میں اِس قدراضافہ کیا کہ پانچ ہزار (5000)سے زائد افراد کے کھانے کے لئے کافی ہوئیں۔
جناب یسوع المسیح ایک عظیم استاد بھی تھے، اوراُن کے کلام میں اختیار تھا کیونکہ وہ خدا کے بیٹے ہيں۔ اُنہوں نے یہ سکھایا کہ دوسروں سے ویسی ہی محبت کرو جیسی محبت تم اپنے آپ سے کرتے ہو۔
اُنہوں نے یہ بھی سکھایا کہ تمہیں خدا سے محبت کسی بھی اوَر چیز سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے، اپنی دولت سے بھی زیادہ۔
جناب یسوع المسیح نے کہا کہ خدا کی بادشاہی دنیا میں کسی بھی اَور چیز سے زیادہ قیمتی ہے۔ہر کسی کے لئے سب سے زیادہ اہم بات خدا کی بادشاہی سےتعلق رکھنا ہے۔ خدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لئے، آپ کو اپنے گناہوں سے نجات پانا لازم ہے۔
جناب یسوع المسیح نے یہ سکھایا کہ کچھ لوگ اُنہیں قبول کریں گے تاکہ بچ جائیں، لیکن دوسرے اِیسا نہیں کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اچھی مٹی کی طرح ہیں۔ وہ جناب یسوع المسیح کی خوشخبری حاصل کرتے ہیں اور (خدا کے قہر سے)بچ جائیں گے۔ دوسرے لوگ راستے کی سخت مٹی کی طرح ہيں، جہاں خدا کے کلام کا بیج داخل نہیں ہو سکتا، نہ ہی فصل اُگ سکتی اور نہ ہی کٹائی ہو سکتی ہے۔ جو لوگ جناب یسوع المسیح کے پیغام کو رد کرتے ہیں وہ اُن کی بادشاہی میں داخل نہیں ہونگے۔
جناب یسوع المسیح نے سکھایا کہ خداگنہگاروں سے بہت محبت کرتا ہے۔ وہ اُن کو معاف کرنا چاہتا ہے اور اُنہیں اپنی اولاد بنانا چاہتا ہے۔
جناب یسوع المسیح نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ خدا گناہ سے نفرت کرتا ہے۔ جب حضرت آدم اور بی بی حوا نے گناہ کیا، توانکے گناہ نے اُن کی تمام اولاد کو متاثر کیا۔ نتیجے کے طور پر، دنیا کا ہرشخص گناہگار ہے اور خدا سے جدا ہے۔ لہٰذا، ہر کوئی خدا کا دشمن بن گیا ہے۔
لیکن خدا نے دنیا میں ہر شخص سے اِس قدر محبت کی کہ اس نے اپنا بیٹا دیا کہ جو کوئی بھی جناب یسوع المسیح پر ایمان لاتا ہے اپنے گناہوں کے لئے سزا نہ پائے گابلکہ ہمیشہ خدا کے ساتھ رہے گا۔
آپ اپنے گناہ کی وجہ سے مجرم ٹھہرائےگئے ہیں اور واجب السزا (سزا کے قابل) ہیں۔ خدا کو تم سے ناراض ہونا چاہئے، لیکن اُس نے تمہاری بجائے جناب یسوع المسیح پر اپنا غصہ انڈیل دیا۔ جب جناب یسوع المسیح صلیب پر مرے تو اُنہوں نے تمہاری سزا قبول کی۔
جناب یسوع المسیح نے کبھی گناہ نہیں کیا، لیکن اُنہوں نے ایک کامل قربانی کے طور پر سزا اور مرنا قبول کیا تاکہ تمہارے گناہ اور باقی تمام دنیا کے گناہوں کا کفارہ ہو۔ کیونکہ جناب یسوع المسیح نے اپنے آپ کو قربان کیا، خدا کسی بھی گناہ کو معاف کر سکتا ہے، یہاں تک کہ انتہائی بھیانک گناہوں کو بھی۔
نیک کام تمہیں نہیں بچا سکتے۔ تم خدا کیساتھ رشتہ باندھنے میں کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ صرف جناب یسوع المسیح تمہارے گناہوں کو دھو سکتے ہیں۔ تمہارے لیے یہ ایمان لانا ضروری ہے کہ جناب یسوع المسیح خدا کے بیٹے ہیں اور تمہاری خاطراُنہوں نے صلیب پر اپنی جان دی اور خدا نے دوبارہ اُنہیں زندہ کیا۔
خدا ہر اُس شخص کو بچائےگا جو جناب یسوع المسیح پر ایمان لائے اور اُنہیں اپنے مالک کے طور پر مان لے۔ لیکن وہ کسی کو بھی جو اُن پر ایمان نہیں لاتے نہیں بچائےگا۔ تم امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت، بوڑھے یا جوان ہو، یا کہیں بھی رہتے ہو، اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ خدا آپ سے محبت کرتا ہے اورچاہتا ہے کہ آپ جناب یسوع المسیح پر ایمان لے آئیں، تاکہ وہ آپ کے ساتھ قریبی رشتہ استوار کرسکے۔
جناب یسوع المسیح آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ اُن پر ایمان لائیں اور بپتسمہ لیں۔ کیا آپ یقین کرتے ہیں کہ جناب یسوع المسیح موعودا مسیح (وعدہ کیا ہوامسیحا) ہیں اور خدا کے اکلوتے بیٹے ہیں؟ کیا آپ اپنے گنہگار ہونے کا یقین کرتے ہیں اور یہ کہ آپ خدا کی سزا کے مستحق ہیں؟ کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ جناب یسوع المسیح نے آپ کے گناہوں کو دور کرنے کے لیے صلیب پر اپنی جان دی؟
اگر آپ جناب یسوع المسیح پر ایمان لاتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اُنہوں نے آپ کے لئے کیا کیا ہے، تو آپ مسیحی ہیں! خدانے آپ کو شیطان کے اندھیروں سے نکال کر خداکے نور کی بادشاہی میں داخل کر دیا ہے۔ خدانے آپ کے پرانے گنہگار طریقے دور کر کے آپ کو نئے راستباز طریقے دیئے ہیں۔
اگر آپ مسیحی ہیں تو، خدانے جناب یسوع المسیح کی وجہ سے آپ کے گناہ معاف کر دیئے ہیں۔ اب خداآپ کو ایک دشمن کی بجائے ایک قریبی دوست سمجھتا ہے۔
اگر آپ خداکے دوست اور جناب یسوع المسیح کے غلام ہیں، تو آپ وہ تمام باتیں جو جناب یسوع المسیح آپ کو سکھانا چاہتے ہیں اُنہیں ماننا چاہیں گے۔ اگرچہ آپ مسیحی ہیں، پھر بھی آپ گناہ کرنے کے لالچ میں آ جائیں گے۔ لیکن خدا وفادار ہے اور کہتا ہے کہ اگر آپ اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو، وہ آپ کو معاف کر دے گا۔ وہ آپ کو گناہ سے مقابلہ کرنے کی طاقت عطا کرے گا۔
خداآپ کو دعا کرنے کے لیے کہتا ہے، اس کے کلام کو پڑھنے، دوسرے مسیحیوں کے ساتھ اُس کی عبادت کرنے، اوردوسروں کو بتانے کے لیے، کہ اُس نے آپ کے لیے کیا کیا ہے، کہتا ہے۔ یہ تمام چیزیں اِس بات میں آپ کی مدد کرتی ہیں کہ آپ کا اُس کے ساتھ گہرا رشتہ قائم ہو۔