unfoldingWord 33 - ۔ ایک کسان کی کہانی
Omrids: Matthew 13:1-23; Mark 4:1-20; Luke 8:4-15
Script nummer: 1233
Sprog: Urdu
Publikum: General
Genre: Bible Stories & Teac
Formål: Evangelism; Teaching
Bibel citat: Paraphrase
Status: Approved
Scripts er grundlæggende retningslinjer for oversættelse og optagelse til andre sprog. De bør tilpasses efter behov for at gøre dem forståelige og relevante for hver kultur og sprog. Nogle anvendte termer og begreber kan have behov for mere forklaring eller endda blive erstattet eller helt udeladt.
Script tekst
ایک دن، جناب یسوع المسیح ایک جھیل کے ساحل کے قریب لوگوں کی ایک بہت بڑی بھیڑکو تعلیم دے رہے تھے۔ لوگوں کی تعداد اِس قدر زیادہ تھی کہ جناب یسوع المسیح جھیل کے کنارے ایک کشتی میں سوار ہوکر بیٹھ گئے تاکہ لوگوں سے بات کرنے کے لیے جگہ کافی ہو۔ انہوں نے کشتی میں بیٹھ کر لوگوں کو تعلیم دی۔
پس جناب یسوع المسیح نے اُنہیں یہ کہانی سنائی۔ “ایک کسان بیج بونے کے لئے نکلا۔ جب وہ بیج کھیت میں ڈالنے کے لئے جا رہا تھا، تو کچھ بیج کھیت کے کنارے پگڈنڈی پر گرے، اور پرندوں نے آ کر اُن تمام بیجوں کو کھا لیا۔”
“کچھ بیج پتھریلی زمین پر گر ے، جہاں مٹی بہت کم تھی۔ پتھریلی زمین میں بیج فوری طور پر پھوٹ پڑے، لیکن اُن کی جڑیں زمین کے اندر گہرائی میں نہ جاسکتی تھیں۔ حب سورج نکلا اور سورج کی شدت بڑھی ، تو پودے مرجھا ئے اور مر گئے۔”
“کچھ بیج کانٹےدار جھاڑیوں میں جا گرے۔ وہ بیج بڑھنے لگے، لیکن کانٹوں نے انہیں دبا دیا۔ وہ پودے جو ان بیجوں سے اُگے جو کانٹے دار زمین میں گرے تھے اُن میں کوئی دانہ نہیں لگا۔”
“کچھ اَور بیج اچھی زمین میں گر ے۔ یہ بیج بڑھے اوردوسرے بیجوں کے برعکس کوئی 30 گنا، کوئی 60 گنا اور کوئی 100 گنا پھل لائے۔ جس کے کان ہوں، وہ ضرور سننے!”
اِس کہانی نے شاگردوں کو الجھن میں ڈال دیا۔ تو جناب یسوع المسیح نےیوں وضاحت کی، “بیج خدا کا کلام ہے۔ راہ کا کناراپگڈنڈی وہشخص ہےجو خدا کا کلام سنتا ہے، مگر اُسے سمجھ نہیں سکتا، اور شیطان اُس سے وہ کلام چھین لیتا ہے۔”
“پتھریلی زمین وہ شخص ہےجو خدا کا کلام سنتا ہےاور اُسے خوشی سے قبول کرتا ہے ۔ لیکن جب اُس پر مشکل وقت یا مصیبت آتی ہے، تو وہ کلام کو رد کر دیتا ہے۔”
“کانٹے دار زمین وہ شخص ہےجو خدا کا کلام سنتا ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ، زندگی کی فکروں، دولت، اور زندگی کے لطف خدا سے اُس کی محبت کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر،جو کچھ اُس نے سنا اور سیکھا ہوتا ہے اُس سے کوئی پھل پیدا نہیں ہوتا۔”
“لیکن اچھی زمین وہ شخص ہےجو خدا کا کلام سنتا ہے، یقین کرتا ہے، اور پھل پیدا کرتا ہے۔”