اچھی خبر

اچھی خبر

Přehled: Short Bible stories from Genesis through the ascension. How to become a follower of Jesus. 40 sections. It has a picture book to go along with the recording.

Císlo skriptu: 395

Jazyk: Urdu

Téma: Sin and Satan (Temptation, Deliverance, Light/Darkness, Sin, disobedience, Satan (the devil)); Christ (Jesus, Our Substitute, Resurrection of Jesus, Son of God, Saviour of Sinful Men, Birth of Christ, Ascension, Sacrifice / Atonement, Death of Christ, Life of Christ); Eternal life (Salvation, Eternal / everlasting life, Broad & Narrow Ways); Character of God (Love of God, Holy Spirit, Grace and Mercy, Nature, character of God, Word of God (the Bible), Power of God / Jesus); Living as a Christian (Fruit of the Spirit, Prayer, petition, New Nature, Worship, Witnessing, Church, Christianity, Second Birth, Obedience, No other gods, idols, Peace with God, Leaving old way, begin new way, Forgiveness, Faith, trust, believe in Jesus, Peace (between men), Children of God, Family, relationships, Spiritual Life, Christian values); Life event (Death); Bible timeline (Creation, Law of God, End Time, Second Coming, Gospel, Good News, People of God); Problems (Materialism, Evil Spirits, demons, Fear, Problems, troubles, worries)

Publikum: General

Styl: Monolog

Žánr: Bible Stories & Teac

Úcel: Evangelism

Citát z Bible: Extensive

Postavení: Approved

Skripty jsou základní pokyny pro preklad a nahrávání do jiných jazyku. Mely by být podle potreby prizpusobeny, aby byly srozumitelné a relevantní pro každou odlišnou kulturu a jazyk. Nekteré použité termíny a koncepty mohou vyžadovat více vysvetlení nebo mohou být dokonce nahrazeny nebo zcela vynechány.

Text skriptu

تصویر نمبر ۱: دنیا کی پیدائش سے پہلے خُدا تھا

تصویر نمبر ۱: دنیا کی پیدائش سے پہلے خُدا تھا

پیدائش۲۱: ۳۳؛ زبور ۹۰: ۲؛ زبور ۱۲۱: ۴؛ یسعیاہ ۴۵: ۲۱۔۲۲؛ یوحنا۴: ۲۴؛ ۱

ابتدا میں کوئی انسان نہ تھا۔جانور تھے نہ سمندر، درخت تھے اور نہ سورج،نہ ہی کوئی دوسری چیز تھی۔
ہر طرف تایکی تھی۔
اُس وقت صرف خُدا موجُود تھا ۔
خُدا نے دنیا کی ہر چیز بنائی۔ مثال کے طور پر سورج، چاند، آسمان اور زمین۔

تصویر نمبر ۲: بائبل کے ذریعے خُدا ہم کلام ہوتا ہے

تصویر نمبر ۲: بائبل کے ذریعے خُدا ہم کلام ہوتا ہے

یسعیاہ 45: 18 - 19 ، عبرانیوں 4: 12 ، زبور 19 : 7 - 10

بائبل کے وسیلے خُدا ہم سے ہم کلام ہوتا ہے ۔
بائبل ہمیں خُدا کے بارے میں سمجھاتی ہے۔
خُدا تمام لوگوں سے محبت رکھتا ہے۔
بائبل ہمیں خوشی اور اطمینان حاصل کرنے کا راستہ بتاتی ہے۔
سب کچھ بائبل ہی سے بتایا جائے گا ۔

تصویر نمبر ۳: خُدا نے سب کچھ بنایا

تصویر نمبر ۳: خُدا نے سب کچھ بنایا

پیدائش 1:1-25

خُدا نے ہر قسم کے درخت اور جانور پیدا کیے۔
ہر چیز جو اُس نے بنائی اچھی تھی۔
خُدا نے انسان کو بھی پیدا کیا۔
خُدا نے انسان کو زمین پر سب چیزوں کا مالک بنایا۔

تصویر نمبر ۴: آدم اور حوّا نے نافرمانی کی

تصویر نمبر ۴: آدم اور حوّا نے نافرمانی کی

پیدائش 1 : 26-31 ، 2 : 7 - 3 : 24

پہلے انسان آدم اور حوّا کہلائے۔وہ خوشی خوشی باغ عدّن میں رہتے تھے ۔خُدا نے حکم دیا تم باغ کے ہر درخت کا پھل کھا سکتے ہو پر جو درخت باغ کے عین بیچ میں ہے اُس کا پھل نہ کھانا۔ لیکن آدم اور حوّا نے اُسی درخت کا پھل کھایا ۔ اِس نافرمانی کے سبب اُنہوں نے گناہ کیا ۔اِس لئے خُدا نے اُنہیں سزا دی ،اور باغ سے نکال دیا ۔ اُس وقت سے سب لوگ دکھ ، بیماری اور موت کا شکا ر ہو چکے ہیں ۔لیکن خُدا پھر بھی اُن سے محبت کرتا رہا اور اُن کو دوبارہ اپنے پاس واپس لانے کا مُنصوبہ تیا ر کیا ۔

تصویر نمبر ۵: قائن نے ہابل کو قتل کیا

تصویر نمبر ۵: قائن نے ہابل کو قتل کیا

پیدائش 4 : 1 - 16، رومیوں 3 : 23

آدم، حوّا اور اُن کی ساری اولاد خُدا سے جُدا ہوگئی۔ قائن اور ہابل آدم اور حوّا کے بیٹے تھے ۔ قائن اپنے بھائی ہابل سے نفرت کرتا تھا ۔ اُس نے ہابل کو ہلاک کردیا تھا۔
جوبُرائی آدم اور حوّا نے کی تھی وہ اب اُن کی اولاد میں آگئی تھی ۔ اِس لئے ہم سب نے گناہ کیا اور سزا کے لائق ٹھہرے۔

تصویر نمبر ۶: نوح نے کشتی بنائی

تصویر نمبر ۶: نوح نے کشتی بنائی

پیدائش 6 : 1 - 22، 2-پطرس 3 : 9

آدم کی اولاد گناہ پر گناہ کرتی چلی گئی ۔ خُدا نے ان کو ایک بڑےطوفان کے ذریعے سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ لیکن صرف نُوح خُدا کا حکم مانتا تھا۔ خُدا نے نُوح سے ایک کشتی بنانے کے لئے کہا تاکہ وہ طوفان سے محفوظ رہے۔
جب کشتی بن گئ تو نُوح اور اُس کاخاندان کشتی کے اندر چلے گئے۔ لوگ شُروع ہی سے نُوح کے کاموں کا مذاق اُڑاتے تھے۔کیونکہ اُنہوں نے یقین نہیں کیا تھا کہ خُدا اُنہیں ہلاک کرنے والا ہے۔

تصویر نمبر ۷: خُدا نے طُوفان سے نُوح کا خاندان بچایا

تصویر نمبر ۷: خُدا نے طُوفان سے نُوح کا خاندان بچایا

پیدائش 7 : 1-24

بڑے زور کی بارش برسنے لگی جس کے باعث ایک بہت بڑا سیلاب آگیا۔ سب چیزیں پانی میں ڈُوب گئیں۔ جتنے لوگ کشتی سے باہر تھے وہ سب ڈُوب گئے کیونکہ وہ خُدا پر ایمان نہیں لائے تھے۔ صرف نُوح اور اُس کا خاندان بچ گیا کیونکہ وہ خُدا پر ایمان رکھتے تھے اور اُس کے حکموں کا مانتے تھے ۔ جب طُوفان رُک گیا ، پانی خُشک ہوگیا۔ تو آسمان پر ایک قوسِ قزح نمودار ہوئی۔یہ خُدا کی طرف سے ایک عہد تھا کہ وہ پھر انسان کو اِس طرح ہلاک نہیں کرئے گا۔

تصویر نمبر ۸:اضحاق ، ابَرہام اور سارہ کا بیٹا تھا

تصویر نمبر ۸:اضحاق ، ابَرہام اور سارہ کا بیٹا تھا

پیدائش 9 : 18 - 19 ، 17 : 1 - 8، 21 : 1 - 7 ، متی 1 : 1 - 16

ابَرہام ، نُوح کےقبلے سے تھا۔ وہ راستباز تھا۔ ابَرہام اور اُس کی بیوی سارہ بہت بوڑھے ہوچکے تھے۔ لیکن جیسا کہ خُدا نے اُن سے وعدہ کیا تھا، سارہ کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا۔ اُس کا نام اضحاق رکھا گیا۔
خُدا نے وعدہ کیا کہ اضحاق کی نسل سے ایک نجات دینے والا آئےگا جو لوگوں کے گناہوں کو اُٹھا لے گا۔ وہ نجات دہندہ خُدا وند یسوع مسیح ہے۔

تصویر نمبر ۹: خُدا نے مُوسیٰ کوشرِیعت دی

تصویر نمبر ۹: خُدا نے مُوسیٰ کوشرِیعت دی

خروج 19 : 1 - 25، 34 : 27 - 32

مُوسیٰ، ابَرہام اور اضحاق کے قبیلے سے تھا۔ مُوسیٰ خُدا پر ایمان رکھتا تھا۔
خُدا نے مُوسیٰ کو پہاڑ پر جانے کے لئے کہا۔
وہاں خُدا نے مُوسیٰ کو شرِیعت دی۔
مُوسیٰ پہاڑ سے نیچے اُترا۔
اور اُس نے شریعت لوگوں کو دی۔
خُدا نےکہا سب لوگوں کو میری شریعت ماننا ہوگئی۔

تصویر نمبر ۱۰:خُدا نے ہمارے لئے دس احکام دئیے

تصویر نمبر ۱۰:خُدا نے ہمارے لئے دس احکام دئیے

خروج 20 : 1 - 17

وہ احکام جو خُدا نے مُوسیٰ کو دئیے، اُن میں سے کچھ یہ ہیں :۔ خُدا نے کہا
بُتوں یا کسی دوسری چیز کی بندگی نہ کرنا ۔
خُدا کے جلال کے لئے ہفتہ میں ایک دن کام کاج نہ کرنا۔
بچے اپنے والدین کا حکم مانیں ، اور کبھی جھوٹ نہ بولیں۔
کسی کا خُون نہ کرنا۔اپنی بیوی کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے آدمی کی بیوی کی خواہش نہ کرنا ۔
کسی کا مال نہ چُرانا۔ بیگانی چیز کا لالچ نہ کرنا ۔

تصویر نمبر ۱۱: گناہ کے لئے قربانی دی گئی

تصویر نمبر ۱۱: گناہ کے لئے قربانی دی گئی

احبار 4: 27 - 35، یوحنا 1 : 29

خُدا کے قوانین کو توڑنا گناہ ہے۔لیکن ہم سب نے خُدا کے قوانین کو توڑا ہے۔ خُدا جانتا ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔لیکن پھر بھی وہ ہمیں پیار کرتا ہے۔ گناہ کی مزدُوری موت ہے۔
موسیٰ کے زمانے میں انسان کی بجائے برّہ کی قربانی دی جاتی تھی۔آج ہمیں اِس کی ضرورت نہیں ۔کیونکہ یسوع خُود خُدا کا برّہ بن گیا۔اُس نے ہمارے گناہوں کی سزا اُٹھا نے کے لئے صیلب پر جان دی۔

تصویر نمبر ۱۲: فِرشتہ،یوسف اور مریم کے پاس آیا

تصویر نمبر ۱۲: فِرشتہ،یوسف اور مریم کے پاس آیا

یوقا 1 : 26 - 38، متی 1 : 18 - 25

ایک طویل عرصہ کے بعد فرشتہ کنواری مریم کے پاس آیا اور کہا کہ خُدا کے روح اُلقدس کی قدرت سے تیرے ہاں بیٹا پیدا ہوگا۔ تُو اُس کا نام یسوع رکھنا۔ وہ نجات دہندہ ہوگا۔
فرشتہ یوسف کے پاس بھی آیا جس کی منگنی مریم سے ہوئی تھی۔ فرشتے نے کہا کہ مریم کو نہ چھوڑنا ۔وہ بچہ خُدا کی طرف سے ہوگا۔

تصویر نمبر۱۳: فرشتے نے خُوشخبری دی کہ یسوع پیدا ہوا

تصویر نمبر۱۳: فرشتے نے خُوشخبری دی کہ یسوع پیدا ہوا

لوقا 2 : 1 - 20

یوسف اور مریم بیت الحم کو گئے اور یسوع کی پیدائش کا وقت آ گیا ۔ وہ چرنی میں پیدا ہوا۔
اُسی رات فرشتے چرواہوں پر ظاہر ہوئے اور اُن کو بتایا کہ اُن کےلئے ایک نجات دہندہ شہر بیت الحم میں پیدا ہوا ہے۔ وہ جلدی سے بیت الحم کو گئے اور یسوع کو سجدہ کیا۔یسوع دنیا میں خُدا کے عہد کو پورا کرنے کے لئے آیا جو اُس نے انسان کے ساتھ باندھا تھا۔

تصویر نمبر ۱۴: یسوع بڑھتا اور قُوت پاتا گیا

تصویر نمبر ۱۴: یسوع بڑھتا اور قُوت پاتا گیا

لوقا 2 : 41 - 52، مرقس 6 : 34

جب یسوع بارہ سال کا ہوا تو اُس نے مذہبی بزرگوں سے بحث کی۔ وہ خُدا کے بارے میں بتا سکتا تھا کیونکہ وہ خُدا کا بیٹا تھا۔جب وہ تیس سال کا ہوا تو وہ لوگوں کو تعلیم دینے لگا۔
پھر خُدا نےکہا ’’یہ میرا پیارا بیٹا ہے، اِس کی سنو‘‘۔
بہت سے لوگ اُس پر ایمان لائے۔

تصویر نمبر ۱۵: مُعجزوں سے اُس کی خُدائی طاقت ظاہر ہوئی

تصویر نمبر ۱۵: مُعجزوں سے اُس کی خُدائی طاقت ظاہر ہوئی

مرقس 8 : 22 - 26، 5 : 35 - 43، 6 : 45 - 52

یسوع پانی پر چلا۔
اُس نے ایک لڑکی کو زندہ کیا جو مر گئی تھی۔
یسوع نے ایک اندھے کو بینا کیا کہ وہ دیکھ سکے۔
بَد روحیں بھی اُس کا حکم مانتی تھیں۔
جب لوگوں نے معجزے دیکھے تو اُس کے پیچھے ہولئے۔

تصویر نمبر ۱۶: بے گناہ یسوع نے دکھ اُٹھا یا

تصویر نمبر ۱۶: بے گناہ یسوع نے دکھ اُٹھا یا

متی 27 : 11 - 31

ہزاروں لوگوں نے یسوع کی پیروی کی۔ وہ یسوع کو اپنا بادشاہ بنانا چاہتے تھےلیکن یسوع اِس دنیا کا بادشاہ نہیں بننا چاہتا تھا۔ یہودی سردار اُسے کچہری میں لےآئے۔سپاہیوں نے یسوع کو مارا، اُس پر تھوکا اور ٹھٹھوں میں اُڑایا۔
اُنہوں نے کانٹوں کا تاج اُس کے سر پر رکھ دیا۔ یسوع نے نہ تو اُن کا مقابلہ کیا اور نہ ہی بھاگنےکی کوشش کی کیونکہ یہ سزا وہ دوسروں کے گناہوں کے بدلے میں پا رہا تھا۔

تصویر نمبر ۱۷: ہمارے گناہوں کے لئے یسوع کا خُون بہایا گیا

تصویر نمبر ۱۷: ہمارے گناہوں کے لئے یسوع کا خُون بہایا گیا

مرقس 15 : 22 - 39، 1-پطرس 2 : 21 - 24

سپاہیوں نے یسوع کو صلیب پر کیلوں سے جڑ دیا۔ اُس کا خُون بہہ نکلا اور اُس نے جان دے دی۔ایک سپاہی چلا اُٹھا۔’’بے شک یہ خُدا کا بیٹا تھا ‘‘۔
یسوع کے مرنے کے بعد اُس کے دوستوں نے اُس کی لاش کو صلیب پر سے اُتارا۔۔۔اور کفن میں لپیٹ کر قبر میں رکھ دیا۔قبر کے مُنہ پر ایک بڑا پتھر رکھ دیا گیا۔

تصویر نمبر ۱۸: اُس کے جِی اُٹھنے سے موت کو شِکست ہُوئی

تصویر نمبر ۱۸: اُس کے جِی اُٹھنے سے موت کو شِکست ہُوئی

لوقا 23 : 50 - 24 : 9

تین دن کے بعد یسوع کے ساتھی اُس کی قبر پر آئے۔اُنہوں نے دیکھا کہ بڑا پتھر ایک طرف لُڑھکا ہوا ہے۔ قبر خالی ہے۔صرف کفن وہاں پڑا تھا۔یسوع کی لاش وہاں نہیں تھی۔
فرشتوں نے اُن لوگوں کو خبر دی کہ یسوع یہاں نہیں ہے۔وہ جی اُٹھا ہے ۔
پھر اُن کو یاد آیا کہ یسوع نے کہا تھا’’ مَیں تیسرے دن جی اُٹھوں گا‘‘۔

تصویر نمبر ۱۹: بہت سےلوگوں نے زندہ یسوع کو دیکھا

تصویر نمبر ۱۹: بہت سےلوگوں نے زندہ یسوع کو دیکھا

یوحنا 20 : 19 - 31

یسوع کے ایک شاگرد توما نے کہا
جب تک کہ مَیں اُس کے ہاتھوں پر میخوں سے لگے ہوئے زخموں کو دیکھ نہیں لیتا ، ایمان نہیں لاؤں گا کہ یسوع جی اُٹھا ہے۔تب یسوع توما کے پاس آیا اور اُس کو اپنے زخم دکھائے۔
پھر توما ایمان لایا۔
لیکن خُداوند یسوع چاہتا ہے کہ اُسے دیکھے بغیر ہم اُس پر ایمان لائیں۔

تصویر نمبر ۲۰: یُسوع آسمان پر چڑھ گیا

تصویر نمبر ۲۰: یُسوع آسمان پر چڑھ گیا

اعمال 1 : 1 - 11

جی اُٹھنے کے چالیس دن بعد یسوع اپنے شاگردوں کو ایک پہاڑی پر لے گیا۔ اُس نے کہا ’’اب مَیں آسمان پر چلا جاؤں گا۔ میرے جانے کے بعد لوگوں کو بتانا کہ مجھے اُن کے گناہوں کی سزا اُٹھانے کے لئے صلیب دیا گیا۔
جو کوئی میرا حکم مانتا ہے اُسے معاف کیا جائے گا اور وہ آسمان پر میرے ساتھ رہے گا۔ تب اُنہوں نے یسوع کو آسمان پر جاتے دیکھا۔

تصویر نمبر ۲۱: صلیب پر قربانی سے ہمیں نجات ملی

تصویر نمبر ۲۱: صلیب پر قربانی سے ہمیں نجات ملی

1-پطرس 3 : 18، گلتیوں 2 : 20

صلیب ہمیں یسوع کی موت کی یاد دلاتی ہے۔ یسوع نے کبھی گناہ نہیں کیا۔یسوع نے ہمارے گناہوں کی خاطر موت قبول کی۔ اُس نے دوسروں کے گناہوں کی سزا برداشت کی۔ یہی ایک قربانی ہے جس سے خُدا مطمئن ہے۔ جب ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں اور یسوع پر ایمان لاتے ہیں، تو ہمارے گناہ معاف ہوجاتےہیں۔

تصویر نمبر ۲۲: زندگی میں کونسا راستہ چنیں گے؟

تصویر نمبر ۲۲: زندگی میں کونسا راستہ چنیں گے؟

متی 7 : 13 - 14، یوحنا 3 : 16، 1-یوحنا 1 : 9

یسوع نے دو راستوں کا ذکر کیا۔ ایک کشادہ دوسرا تنگ۔ کشادہ راستہ برائیوں کا راستہ ہے پھر بھی ہر شخص اُس پر چلنے کے لئے تیار ہے، کیونکہ بہت آسان ہے۔ لیکن یہ ہلاکت کی طرف لے جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص یسوع پر ایمان لے آتا ہے اور اُس کے حکموں پر چلتا ہے تو وہ کشادہ راستہ ترک کرکے تنگ راستے پر چلنا شروع کر دیتا ہے۔ تنگ راستہ ابدی زندگی کی طرف لے جاتا ہے جو خُدا کے پاس ہے۔ کیاآپ یسوع پر ایمان لانا چاہتے ہیں؟ ہر شخص کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ کشادہ راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے یا تنگ؟

تصویر نمبر۳ ۲: خُدا کے خاندان میں ہر قوم شامل ہے

تصویر نمبر۳ ۲: خُدا کے خاندان میں ہر قوم شامل ہے

یوحنا 6 : 37، 14 : 6، مکاشفہ 7 : 9

جب یسوع نے جان دی تو خُدا نے انسان کے گناہوں کے بدلے میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بند کردیا۔
خُدا نے ایک نیا دروازہ کھول دیا تاکہ انسان خُدا تک پہنچے۔ خُدا چاہتا ہےکہ ہر قبیلہ اور قوم کے لوگ اُس کے راستوں پر چلیں۔
کیا آپ خُدا کے خاندان میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟
جب ہم خُدا باپ کو پکارتے ہیں تو وہ ہمیں اپنے فرزند بننے کا حق بخشتا ہے۔

تصویر نمبر۴ ۲: خُدا کے روح سے نئی زندگی ملتی ہے

تصویر نمبر۴ ۲: خُدا کے روح سے نئی زندگی ملتی ہے

یوحنا 3 : 1 - 18 ، طِطس 3 : 4 - 7، 1-پطرس 1 : 22 - 23

خُداوند یسوع نے ایک مذہبی اُستاد نیکدیمس کو سمجھایا کہ خُدا کی بادشاہت کے لئے نئی پیدائش ضروری ہے۔
صرف روح اُلقدس ہی ہمیں تبدیل کرکے نئی زندگی دیتا ہے۔ ہم اپنے آپ کو بدل نہیں سکتے کیونکہ ہم گنہگار ہیں۔
اگر ہم توبہ کریں تو گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ پھر پاک روح ہم میں بس جاتا ہے۔

تصویر نمبر۲۵: رُوح اُلقدس ہم کو قوت بخشتا ہے

تصویر نمبر۲۵: رُوح اُلقدس ہم کو قوت بخشتا ہے

یوحنا 14 : 15 - 18، اعمال 2 : 1 - 39

یسوع صلیب پر مر گیا، پھر جی اُٹھا اور آسمان پر چڑھ گیا۔ اس کے بعد یسوع کے شاگرد اکٹھے ہوتے اور ایک ساتھ دُعا کرتے تھے۔ یکایک رُوح اُلقدس اُن میں سے ہر ایک پر نازل ہوا اور اُن کو طاقت بخشی کہ وہ دوسروں کو یسوع کے بارے میں بتائیں۔
رُوح اُلقدس اُن کو خُدا کا کلام سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر آپ نے یسوع کو نجات دہندہ قبول کر لیا ہے تو خُدا آپ کو رُوح اُلقدس دے گا۔

تصویر نمبر۶ ۲: نُور میں یسوع کے ساتھ چلتے رہو

تصویر نمبر۶ ۲: نُور میں یسوع کے ساتھ چلتے رہو

یوحنا 3 : 19 - 21، 8 : 12، 1-یوحنا 1 : 5 - 7

یسوع پر ایمان لانے سے پہلے ہم رُوحانی طور پر اندھیرے میں چلتے ہیں۔
جب ہم گناہ کرتے تھے تو کوئی ہمارا مددگار نہ تھا۔لیکن خُداوند یسوع کو قبول کرنے کے بعد ’’ ہم یسوع کے نُور میں چلتے ہیں‘‘ اور رُوح اُلقدس ہمیشہ ہمیں خُدا کا راستہ دکھاتا ہے۔

تصویر نمبر۷ ۲: خُدا سے محبت رکھو نہ کہ دنیا سے ؟

تصویر نمبر۷ ۲: خُدا سے محبت رکھو نہ کہ دنیا سے ؟

گلتیوں 5 : 16 - 26، افسیوں 4 : 22-32، 2-کرنتھیوں 5 : 17

خُدا فرماتا ہے کہ مسیحی اپنے پُرانے طریقے چھوڑ دیں اور دنیاوی چیزوں سے محبت نہ رکھیں!
ایک مسیحی آسمانی چیزوں کے دھیان میں رہتا ہے۔ وہ خُدا کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتا ہے، اور اِس قدر شکر گزار ہوتا ہےکہ خُدا اُس کے سارے گناہ معاف کر دیتا ہے۔
کسی بھی مسیحی کو حرامکاری، لڑائی جھگڑا، چوری چکاری، بُت پرستی یا قبر پرستی نہیں کرنی چاہیئے۔

تصویر نمبر۸ ۲: مسیحی خاندان آپس میں محبت کرتا ہے

تصویر نمبر۸ ۲: مسیحی خاندان آپس میں محبت کرتا ہے

افسیوں 5 : 21 - 6 : 4 ۔ 1-پطرس 3 : 1 - 9

مسیحی خاندان کو خُدا کے کلام کے مطابق رہنا چاہیئے۔
مسیحی شوہر اپنی بیوی سے محبت کرے۔
مسیحی بیوی اپنے شوہر کی عزت کرے۔
میاں بیوی ایک دوسرے کی مدد کریں۔ اپنے بچوں کی پرورش مل کر کریں۔
اُن کو یسوع کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ مسیحی زندگی کی گواہی دیں ۔

تصویر نمبر۹ ۲: اپنےپڑوسی اور دشمن سے محبت کرو

تصویر نمبر۹ ۲: اپنےپڑوسی اور دشمن سے محبت کرو

متی 5 : 43 - 48، لوقا 10 : 25 - 37

خُدا ہمارے ذریعے دوسروں سے محبت کرتا ہے۔ جب ہم اپنے آپ کو خالی کر دیتے ہیں تو خُدا کی محبت ہم میں آجاتی ہے۔پھر خُدا ہمارے ذریعے محبت کرتا ہے کیونکہ ہم اپنی فطرت کے مطابق محبت نہیں کر سکتے۔
محبت کرنا دوسروں پر مہر بان ہونا ہے۔ اِس لئے مسیحی اپنے پڑوسی اور دشمن سے اچھا برتاؤ کریں، اُن پر مہر بانی کریں، اُن کی خدمت کریں اور دوسروں کو اپنے سے بہترین جانیں۔

تصویر نمبر ۳۰: بُت پرستی اور قبر پرستی ختم کرو

تصویر نمبر ۳۰: بُت پرستی اور قبر پرستی ختم کرو

اعمال 19 : 18 - 20، زبور 115 : 1 - 8، 1-یوحنا 3 : 8، 1-یوحنا 4 : 4

جادُو ٹُونے، تعویذ، بُت پرستی اور قبر پرستی بے فائدہ ہیں۔ پیروں پر بھروسہ نہ کریں۔
خُدا اِن سب سے طاقتور ہے۔ سب چیزوں کو چھوڑ کر ایک خُدا پر اعتماد کریں۔ وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔
یسوع نے کہا ’’ تم دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتے ‘‘۔
بیماری، مصیبت اور تکلیف کے وقت ایمان کے ساتھ صرف خُدا سے دُعا مانگیں۔ سب کچھ خُدا کے ہاتھ میں ہے۔

تصویر نمبر ۳۱: یُسوع کے نام پر بدرُوحیں بھاگتی ہیں

تصویر نمبر ۳۱: یُسوع کے نام پر بدرُوحیں بھاگتی ہیں

مرقس 5 : 1 -20، یعقوب 4 : 7

ایک شخص بدرُوحوں کے قبصے میں تھا۔ یسوع نے اُس میں سے بدرُوحوں کو جھڑک کر نکال دیا۔ یُسوع نے اُس آدمی سے کہا ’’اپنے لوگوں میں واپس جاکر اُن کو بتا کہ خُداوند نے تیرے لئے کیسا بڑا کام کیا ہے‘‘۔خُداوند یسوع مسیح بدرُوحوں اور تمام شیطانی قُوتوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ وہ یسوع کے نام سے ڈرتی اور بھاگ جاتی ہیں۔ اِس لئے اگر بدرُوحیں آپ کو پریشان کریں تو یسوع کے نام میں اُن کو مار بھگائیں اور اُس کا جلال ظاہر کریں کیونکہ بدرُوحیں بھی اُس کا حکم مانتی ہیں۔

تصویر نمبر۳۲: خُدا ہماری سب ضُرورتیں پوری کرتا ہے

تصویر نمبر۳۲: خُدا ہماری سب ضُرورتیں پوری کرتا ہے

متی 6 : 24، 1-تمیتھیس 6: 6 - 10، 1-کرنتھیوں 10 : 13 - 14

شیطان کا مقصد یہ ہے کہ انسان دُنیاوی چیزوں میں اُلجھا رہے مثلاً زن،زر،زمین۔
خُدا کی بجائے اِن چیزوں کے بارے میں فکر مند ہونا اور اِن پر سوچ بچار کرنا گویا خُدا کو چھوڑ دینا ہے۔ اِس لئے مسیحی لوگ شیطان کی بات نہیں سنتے اور اُس کی آزمائش میں نہیں پڑتے۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یسوع اُن کی ساری ضرورتیں پوری کرتا ہے۔

تصویر نمبر ۳۳: اگر ہم توبہ کریں تو خُدا معاف کرتا ہے

تصویر نمبر ۳۳: اگر ہم توبہ کریں تو خُدا معاف کرتا ہے

لوقا 15 : 11-32، 1یوحنا 1 : 7 - 9

یُسوع نے ایک نوجوان کی تمثیل بیان کی جس نے اپنے باپ کی دی ہوئی جائیداد کا سارا حصّہ عیش و عشرت میں برباد کر دیا۔ جب پیسے ختم ہوگئے تو اُسے اپنی حالت کا احساس ہوا۔ وہ واپس اپنے باپ کے پاس گیا اور اپنے گناہوں کا اقرار کرکے اُس سے معافی مانگی اور کہا کہ میَں اِس لائق نہیں کہ تیرا بیٹا بنُوں۔
پھر باپ نے اُس کو معاف کردیا اور اپنے خاندان میں شامل کرلیا۔ اگر ہم گناہوں پر شرمندہ ہوکر یُسوع کے سامنے اپنے گنہگار ہونے کا اقرار کریں تو وہ ہم کو معاف کردیتاہے۔

تصویر نمبر ۳۴: یُسوع بیماروں کو شفا دیتاہے

تصویر نمبر ۳۴: یُسوع بیماروں کو شفا دیتاہے

فلپیوں 4: 6 - 7، یعقوب 5 : 13 - 16

ہر شخص بیمار ہوسکتا ہے۔ لوگ اِس وجہ سے بھی بیمار ہوجاتے ہیں کہ وہ اپنے بدن کی ٹھیک طریقےسے حفاظت نہیں کرتے۔ بعض دفعہ شیطان کا راستہ اپنانے سے بھی بیماری آجاتی ہے۔
بیماری کی صورت میں آپ کسی اچھے ڈاکڑ یا ہستپال میں جائیں کیونکہ خُدا آپ کو شفا دینےکے لئے اُنہیں استعمال کرتا ہے۔کسی نیم حکیم یا پیر کے پاس نہ جائیں۔اگر آپ بیمار ہیں تو یُسوع سے دُعا کریں۔ کسی جادوگر یا مُردہ شخص کی رُوح سے مدد نہ مانگیں۔یُسوع بیماروں کی دُعائیں سنتا اور شفا دیتا ہے۔

تصویر نمبر ۳۵: ایمان لانے والے خُدا کے ساتھ رہیں گے

تصویر نمبر ۳۵: ایمان لانے والے خُدا کے ساتھ رہیں گے

1-تھسلنیکیوں 4 : 13 - 18، عبرانیوں 2: 14 - 15، مکاشفہ 14 : 13

جس آدمی کا خُداوند یُسوع پر ایمان ہے مرنے کے بعد اُس کی رُوح آسمان پر جائے گی کیونکہ خُداوند یُسوع نے اُس کے گناہ پہلے ہی دھو ڈالے تھے۔ جو شخص یُسوع پر ایمان نہیں رکھتا۔ موت کے بعد اُس کی رُوح آگ کی سزا پائے گی کیونکہ اِس وقت تک وہ گناہ کی حالت میں تھا۔
مرنے کے بعد آپ کہاں جائیں گے؟ اگر یُسوع نے آپ کو ایک نیا آدمی بنا دیا ہے اور آپ کے گناہ لے لئے ہیں تو آپ کو خُوف زدہ ہونےکی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ایمان لانے والے ڈرتے نہیں۔

تصویر نمبر ۳۶: مسیحی ، یُسوع کے بدن کا حصّہ ہیں

تصویر نمبر ۳۶: مسیحی ، یُسوع کے بدن کا حصّہ ہیں

1-کرنتھیوں 12 : 12 - 31، افسیوں 4: 11-16، 1-پطرس 4: 10

ہمارے بدن کے حصّے اپنا اپنا کام کرتے ہیں۔آنکھ دیکھنے کا، مُنہ بولنے اور کھانے کا اور کان سننےکا۔
ہر حصّے کا کام الگ ہے۔کسی کا زیادہ، کسی کا تھوڑا۔ اگر ایک حصّہ دکھ پاتا ہے تو اِس کے ساتھ سارا بدن دکھ پاتاہے ۔
ہر مسیحی بدن کے ایک حصّے کی مانند ہے۔ ہر مسیحی کو اپنا کام انجام دینا ہے۔ مثال کے طور بشارتی کام کرنا، رُوحانی گیت گانا اور خدمت کرنا لیکن ہر مسیحی کو یُسوع کے لئے کام کرناہے۔یہاں تک کی اُس کےلئے جان بھی دے دینی ہے۔

تصویر نمبر ۳۷: اکٹھے رفاقت اور عبادت کرتے ہیں !

تصویر نمبر ۳۷: اکٹھے رفاقت اور عبادت کرتے ہیں !

عبرانیوں 10 : 24 - 25، 1-کرنتھیوں 11: 23-34۔ کلسیوں 3: 15 - 17

مسیحیوں کے لئے بہتر کہ وہ ایک ساتھ عبادت کریں، دُعا کریں، گیت گائیں اور خُداکے کلام میں سے سیکھیں۔
خُداکے کاموں کےلئے ہدئیے دیں۔
کم از کم ہفتے میں ایک دن اکٹھے ہوکر عبادت کریں۔
۔۔۔روزانہ گھر میں دُعا کریں۔
عشائے ربانی میں شریک ہوکر مسیحی رفاقت کا اظہار کریں۔

تصویر نمبر ۳۸: یُسوع عدالت کے لئے پھر آئے گا

تصویر نمبر ۳۸: یُسوع عدالت کے لئے پھر آئے گا

یوحنا 14 : 1 - 3، 1-تھلسنیکیوں 4 : 13 - 5 : 4

یُسوع دوبارہ واپس آرہا ہے۔
لوگ نہیں جانتے کہ ایسا کب اور کس وقت ہوگا۔ ہمیں اُس کے استقبال کے لئے ہر وقت تیار رہنا چایئے۔ پھر یُسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا ’’۔۔۔ میرے باپ کے گھر میں بہت سے مکان ہیں ۔۔میَں جاتا ہوں تاکہ تمہارے لئے جگہ تیار کرؤں اور اگر مَیں جا کر تمہارے لئے جگہ تیار کرؤں تو پھر آکر تمہیں اپنے ساتھ لے لوں گا تاکہ جہاں مَیں ہوں تم بھی ہو‘‘۔اگر یُسوع اِسی وقت آجائے تو کیا آپ اُس کے ساتھ جانےکے لئے تیارہیں؟

تصویر نمبر ۳۹: ہر مسیحی رُوحانی پھل پاتاہے

تصویر نمبر ۳۹: ہر مسیحی رُوحانی پھل پاتاہے

متی 7 : 15 - 20، گلتیوں 5 : 22 - 23، یوحنا 15: 1 -8

ہم پھل دار درخت سے پھل کی اُمید کرتےہیں۔ کِتابِ مُقدس فرماتی ہے جو ڈالی پھل نہیں لاتی۔ وہ کاٹی اور جلا دی جائے گی۔
یُسوع بھی ایک مسیحی سے اچھے پھل کی توقع کرتا ہے۔
رُوح اُلقدس آپ کی زندگی میں خوشی، نیکی، مدد کرنے کی خواہش، ایمانداری اور پاکیزگی لانےکے لئے کام کرتاہے۔
جو شخص یُسوع پر ایمان رکھتاہے یقیناً وہ اچھا پھل لائے گا!

تصویر نمبر ۴۰: جو سیِکھا ہے ، دُوسروں کو بتائیں

تصویر نمبر ۴۰: جو سیِکھا ہے ، دُوسروں کو بتائیں

متی 28 : 18 - 20، اعمال 1 : 8

یُسوع نےحکم دیا کہ مسیحی دوسروں کو اُس کے بارے میں بتائیں۔ جو کوئی اپنے گناہوں کا اقرار کرتا اور یُسوع پر ایمان لاتاہے، اُس کے گناہ مِٹ جائیں گے اور اُس کو نئی زندگی مل جائے گی۔
تصویر میں ہم ایک ایسے آدمی کو دیکھتے ہیں جو یُسوع کےحکموں پر عمل کرتاہے۔
کیا آپ بھی دوسروں کو خُداوند یُسوع کے متعلق بتاتےہیں؟

Související informace

Free downloads - Here you can find all the main GRN message scripts in several languages, plus pictures and other related materials, available for download.

"Good News" audio-visual - This audio visual set has 40 pictures to present an overview of the Bible from Creation to Christ. It covers the salvation message and basic teaching on the Christian life. It is available in more than 1300 languages.

How to use GRN Audio visual resources - 1: Sharing the Gospel made easy - This article gives an introduction to some of the many different ways the GRN audio visual resources can be used in ministry.

How to use GRN Audio visual resources - 2: Going Deeper - This article gives further explanation of how people learn from the stories, and why the stories do not have a lot of commentary.

The GRN Audio Library - Evangelistic and basic Bible teaching material appropriate to the people's need and culture in a variety of styles and formats.

Choosing the audio or video format to download - What audio and video file formats are available from GRN, and which one is best to use?

Copyright and Licensing - GRN shares it's audio, video and written scripts under Creative Commons

Creating DVDs using the GRN Slide show Videos - How to burn DVDs for specific people groups you are trying to reach