unfoldingWord 11 - ۔ فسح
Esquema: Exodus 11:1-12:32
Número de guió: 1211
Llenguatge: Urdu
Públic: General
Propòsit: Evangelism; Teaching
Features: Bible Stories; Paraphrase Scripture
Estat: Approved
Els scripts són pautes bàsiques per a la traducció i l'enregistrament a altres idiomes. S'han d'adaptar segons sigui necessari perquè siguin comprensibles i rellevants per a cada cultura i llengua diferents. Alguns termes i conceptes utilitzats poden necessitar més explicació o fins i tot substituir-se o ometre completament.
Text del guió
خدا نے فرعون کو تنبیہ کی کہ اگر وہ اسرائیلیوں کو جانے نہیں دے گا، تو وہ انسان اور حیوان دونوں کے تمام نر پہلوٹھوں کو ہلاک کر دے گا۔ جب فرعون نےیہ سنا پھر بھی اُس نے خدا پر ایمان لانے اور اُسکاحکم ماننے سے انکار کیا۔
خدا نے اُس پر ایمان رکھنے والوں کے پہلوٹھوں کو بچانے کا ایک طریقہ مہیا کیا۔ ہر خاندان کو ایک بے عیب برّے کا انتخاب کر کے اُس کو قربان کرنا تھا۔
خدا نے اسرائیلیوں سے کہا کہ برّے کا تھوڑا سا خون لے کر اپنے گھر کے دروازہ کے گردلگائیں، اور گوشت کو بھون کر اُس روٹی کے ساتھ جو بغیر خمیر کے بنی ہوئی ہو جلدی جلدی کھائیں۔ اُس نے انہیں یہ بھی کہا کہ جب وہ کھا چکیں تو مصر کو چھوڑ نے کے لیے تیار رہیں۔
اسرائیلیوں نے سب کچھ بالکل ویسے ہی کیا جیسا کہ خدا نے اُنہیں کرنے کا حکم دیا تھا ۔ آدھی رات کو خدا سارے ملک مصر میں سے گزرا اوران کے ہر پہلوٹھے بیٹےکو ہلاک کرتا گیا۔
تمام اسرائیلیوں کے گھروں کے دروازوں پر خون کا نشان تھا، چنانچہ خدا اُن گھروں کو چھوڑتا گیا۔ اُن کے گھروں میں موجودہر اک محفوظ رہا۔ وہ برّے کے خون کی وجہ سےبچ گئے تھے۔
مگرمصری خدا پر ایمان نہ لائے اور نہ ہی اُس کے اِحکام کو مانا۔ پس خدا نے اُن کے گھروں کو نہ چھوڑا۔ خدا نے مصر کے ہر اک پہلوٹھے بیٹےکو ہلاک کر دیا۔
قید خانہ میں قیدی کے پہلوٹھے سے لے کرفرعون کے پہلوٹھے تک، ہر اک مصری نر پہلوٹھا ہلاک ہوا۔ ملکِ مصر میں کئی لوگ گہرے صدمے کی وجہ سے رو رہے تھے اور ماتم کررہے تھے۔
فرعون نے اُسی رات حضرت موسیٰ اورحضرت ہارون کو بلایا اور اُن سے کہا،“اسرائیلیوں کو لےکر فوراً مصر سے نکل جاو۔” مصر کے لوگوں نےبھی اسرائیلیوں کے فوراً نکل جانے پر اسرار کیا۔